ANTI-ADBLOCK JS SYNC Data Visualiztion in Tableau ٹیبلئو میں ڈیٹا وژلائزیشن ،zeeshan ul hassan usmani ~ کنوز دل

قارہین! تصوف کے موضوع پر آپ کتابوں کی فرمائش کر سکتے ہیں

Data Visualiztion in Tableau ٹیبلئو میں ڈیٹا وژلائزیشن ،zeeshan ul hassan usmani



Data Visualization in Tableau – ٹیبلؤمیں ڈیٹا وژولائزیشن
مصنفین: ثناء رشید، ذیشان الحسن عثمانی
آج ہم “بگ ڈیٹا” کی دنیا میں رہ رہے ہیں اور اب یہ بات ہمارے لیے کوئی نئی نہیں رہی۔ لیکن اگر آپ کے سامنے اربوں کھربوں اعدادوشمار پر مشتمل ڈیٹا ہو تو اسے سمجھنا اور پھر سمجھانا، دونوں ہی بے حد مشکل کام ہوتے ہیں۔ خوش قسمتی سے اس مشکل کام کو آسان بنانے کے لئے ڈیٹا سائنس کے تحت بہت سارے ٹولز ہمیں دستیاب ہیں۔ ٹیبلو بھی انہی میں سے ایک ہے۔
ٹیبلو ایک ٹول ہے جوپیچیدہ وژولائزیشن اور پیچیدہ ڈیٹا کو آسان بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کسی پروگرامر کی مدد یا پروگرامنگ کی معلومات کے بغیر صارف کو وژؤلز اور گرافس بنانے میں مدد دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ٹیبلو ایک ایسا کاروباری سافٹ ویئر ہے جو حیرت انگیز طور پر موثر اور آسان ہے۔ یہ ایک ذہین پلیٹ فارم ہے۔ جس کے ذریعے کاروبار کو تیز رفتار بنایا جاسکتا ہے۔ جبکہ کلائنٹس اور صارفین اسے آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔
ٹیبلو کی اہم خصوصیات میں اس کے انٹریکٹیو بورڈز فوری رد عمل اور ریئل ٹائم ڈیٹا کا تجزیہ شامل ہیں۔ یہ آپ کے ڈیٹا سیٹ کی تصویری نمائش(وژؤل ریپریزنٹیشن) کے لئے زبردست لیکن سادہ گرافکس پیش کرتا ہے۔ ٹیبلو حتمی رپورٹس، ڈیش بورڈز اور ورک شیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے، ڈیٹا ایکسٹریکشن، پروسیسینگ اور نمائندگی کے لیے تمام ضروری صلاحیتیں مہیا کرتا ہے۔
اگر آپ ڈیٹا سائنس، بالخصوص بگ ڈیٹا کے شعبے سے وابستہ ہیں توڈیٹا وژولائزیشن آپ کا کیریئر آگے بڑھانے اور ترقی کرنے میں بے حد مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ کتاب ڈیٹا سائنس کے ایسے ہی طالبعلموں کے لیے لکھی گئی ہے جو ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔ آج کا دور زبردست مقابلے کا ہے جس میں مسلسل سیکھتے رہنا اسی قدر ضروری ہے جتنا کہ سانس لینا۔
ہمیں امید ہے کہ یہ کتاب آپ کے کیریئر میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوگی اور آپ اسے اپنے لئے مفید ورہنما پائیں گے۔



SHIKAST E AHDAI E HUSAIN



SHIKAST E AHDAI E HUSAIN



SHIKAST E AHDAI E HUSAIN



 

Share:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔

آپکا شکریا

مشہور اشاعتیں

لائیک کے بٹن پر کلک کریں

تازہ ترین اشاعتیں

بلاگ آرکائیو

بلاگ آرکائیو