منکر
تصوف مولاناعبدالرحمن کیلانی مصنف ”شریعت و طریقت “کے سوالوں کے جوابات
معترضین تصوف کے سوالوں کے جواب(سلسلہ۱)
اگر آپکے ذہین میں تصوف واحسان کے متعلق کوئی تشنگی ہو تو آپ اپنا سوال پیش کر سکتے ہیں ۔
مولاناعبدالرحمن کیلانی مصنف ”شریعت و طریقت “کے سوالوں کے جوابات
جوابات سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ مولانا کیلانی کا شمارناقدین تصوف و احسان میں ہوتا ہے،ذیل میں سولات ان کی کتاب شریعت وطریقت سے لئے گئے ہیں،ان سوالوں کیااہل علم کے نزدیک کیا اہمیت ہے چند دن پہلے ایک سلفی صوفی عالم بتا رہے تھے کہ مولانا عبدالرحمن کیلانی کا ایک اعتراض بھی ایسا نہیں جو قابل غور ہو۔
سچ تو یہ ہے کہ مولانا تصوف کی الف،ب بھی نہیں جانتے تھے اور نہ ہی یہ کتاب اس قابل ہے کہ اس کا جواب دیا جائے۔مگر ہمارے ایک خاص مقلدانہ ذہن کے نزدیک یہ کتاب ایک مقدس صحیفہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور وہ جہاں بھی تصوف واحسان پر معترض ہوتے تو اکثر حوالے اسی کتاب سے دیتے ہیں ۔لہذا میں نے ضروری سمجھا کہ ہمارے یہ انجانے دوست تصوف واحسان کی اندھی مخالفت میں اپنے ایمان کو برباد کر رہے ان کی رہنمائی کے لئے کچھ لکھا جائے۔
اس کتاب(شریعت وطریقت) کے آخر میں علماء تصوف واحسان سے پر سوالوں کی ایک فہرست پیش کی گئی اور بعض منچلے انٹرنیٹ پر یہ سوال پیسٹ کر کے نیچے لکھ دیتے ہیں
’’شاید ان سوالوں کا جواب دینا اہل تصوف کے لئے ممکن نہ ہو‘‘
یہ لفظ پڑھ کر مجھے وہ صوفیائے اہل حدیث یاد آ جاتے ہیں جو بیک وقت صوفی بھی تھی ،محدث بھی اورمفسر بھی،کہ ایک منکر تصوف اٹھتاہے اور تصوف و احسان کے مقدس علم پر یاوہ گوئی کرتا ہے تو اس کی کتاب پر صوفیائے اہل حدیث تڑپ اٹھتے ہیں خاندان غزنویہ کا عظیم صوفی اور مسلک اہل حدیث کا امام امام عبد الجبار غزنوی نقشبندی ؒشیخ الکل سید نذیر حسین دہلویؒ اور نواب صدیق حسنؒ کے ایماء پر اٹھ کر دندان شکم جوابـ’’اثبات الہام و البیعت بادلۃ الکتاب السنت المقلب بہ تضحیک الانام علی تحقیق الکلام‘‘دیتے ہیں اورپھر منکرین تصوف پر ایک مرگ کی کیفیت طاری رہتی ہے پھر ڈیڑھ صدی بعد ایک مذکورہ صاحب ’’شریعت وطریقت‘‘ کا صحیفہ لے کر نازل ہوتے مگر افسوس کہ اب مسلک اہل حدیث میں امام عبد الجبار غزنوی ؒ نہیں تھے ۔
افسوس کے کارواں جاتا رہا اور کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا
منکرین تصوف و احسان اورجہالت معنی ومفہوم کے اعتبار سے ایک ہیں،اور پھر سوال کر لینا یا تنقید کر لینا کون سا مشکل کام ہے،یاد رکھیں تعمیر مشکل ہے اور تخریب آسان ہے۔دیکھا تو یہ گیا ہے کہ اہل حرص و ہو ا محض ناموری کے لئے صوفیاءاسلام پر طعن و تشیع کرتے ہیں ،کیونکہ اہل اللہ پر تنقید کرنے سے شہرت مل جاتی ہے،مگر عاقبت برباد ہو جاتی ہے ۔کسی صاحب حال نے کہا تھا کہ اہل اللہ پر تنقید کفر تو نہیں ،مگر مرتے انھے کفر پر ہی دیکھا ہے۔
پھرکسی بھی موضوع پر جرح کے لئے اسے جانناضروری ہے ،تصوف وسلوک میں زمانے کے ساتھ ساتھ جو بگاڑ آتا ہے،اسکی اصلاح بھی صوفیاءکے ہی ذمہ ہے اور وہ یہ کام الحمد للہ بڑے احسن طریقے سے کرتے چلے آ رہے ہیں ،اس معاملہ میں راہ سلوک سے نابلد شخص کی مثال وہ آندھوں کو ہاتھی دکھانے والی بات ہے۔
مولانا کیلانی نے اپنی پہچان مسلک اہلحدیث کے نام سے قائم کی ہوئی تھی،اپنی کتاب میں انہوں نے کسی بھی اہل حدیث صوفی پر جرح نہیں کی ہے،کیونکہ مرحوم یہ بات بخوبی سمجھتے تھے کہ کسی اہلحدیث صوفی پر طعن کرنے سے ان پر مسلکی اعتبار اٹھ جائے گا،اس لئے انہوں نے اپنی کتاب میں مسلک اہل حدیث کی آڑ لیکر صوفیاءپر متشدادنہ و غیر عدلانہ جرح کی ۔
اہل باطل کا وطیرہ یہی رہا ہے کہ وہ اپنی تلبیسات کو حق کی آڑ لیکر پھیلاتے ہیں ،اور مرحوم اس مقصد میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں کیونکہ آج جہلاءکے نزدیک یہ کتاب ایک مقدس صحیفے کی حثیت اختیار کر چکی ہے۔
مرحوم نے اپنی کتاب میں فقط ایک مقام پر سید عبد اللہ غزنوی ؒ کا ذکر کیا جو اکابر اہلحدیث میں سے ہیں ،نقشبندیہ سلسلہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ان کے متعلق اتنا لکھا ہے کہ وہ حد درجہ متبع سنت تھے ،کمال ہے اگر حنفی صوفی ہوتو گمراہ اور اہلحدیث ہو تو متبع سنت۔
لیکن خود سید عبد اللہ غزنویؒ کی مبارک سوانح میں ملتا ہے کہ:۔
” آپ اگرچہ سلوک کی کتابوں اور صوفیہ کے مشاغل مروجہ سے پہلے ہی بری تھے،لیکن جذبہ غیبی کے پہنچنے کے بعدآپ میں صوفیاءکے مشاغل کے ثمرات اوراثار کسی کے تعلیم کے سواء مشاہدہ کرتے تھے،رفتہ رفتہ صوفیاءکے طریق کے مطابق اس راہ پر طالبوں کو تعلیم دینے لگے ،اور ہمیشہ بہمہ تن ہدایت کی زیادتی کے لئے اللہ تعالیٰ کے آگے اور نالاں رہتے،گویا آپکا بدن اللہ تعالیٰ کی طرف رغبت کرنے اوراس سے ڈرنے کی تصویر تھا۔
مولانا غلام رسول قلعویؒ جو آپ کے خلیفہ مجاز بھی تھے ،اورآپ کے ساتھ بھائی چارہ بھی تھا ،سید عبد اللہ غزنویؒ کے طریق السلوک کے متعلق فرماتے ہیں:۔
”اسم ذات کی تلقین میں انکا طریق تمام مشائخ کے طریق سے جدا تھا،اور جوش بھی علیحدہ خصوصاً لطیفہ اخفی بہت جوش کے ساتھ آتا جب قلب کے لطیفے کا سبق دیتے تو فرماتے دل کو ایک ریت کا ڈھیر خیال کر کے اسم ذات کو ریت کے ہر دانہ سے نکا لو اور لطیفہ قالب یعنی سلطان الذکرمیں بھی آپ جدا طریقہ سے سکھلاتے کہ اپنے جسم کو ایک ریت کا ڈھیر تصور کر کے اسم ذات کا ذکر کرو اور سورۃ فاتحہ پڑھنے میں بہت کوشش فرماتے معنوں کے لحاظ اورآیتوں کو بار بار پڑھنے کی شرط کے ساتھ اور وصیت کرتے تھے کہ اپنے تابعداروں میں سے ہر ایک شخص کو سکھلاو۔اور چشتیہ کے ذکروں میں سے اللہ الصمد کے ذکر کو بلحاظ معنی بہت مفید جانتے تھے،اور دورہ کا طریقہ جو بعض لوگوں کو سکھلاتے تو فلک چہارم کی سیر یا فوق عرش کی سیر پر دلالت نہیں کرتے تھے بلکہ اللہ تعالیٰ کی صفتوں یعنی سمیع ،بصیر،قدیر ،علیم وغیرہ میں فکر کرنے کی تاکید فرماتے ،اور مریدوں کے کشف سے ڈرتے تھے،کیونکہ یہ بعض لوگوں کے حق میں مجازی فیض سے روک ہو جاتا ہے،اور اگر کوئی شخص ذکر کے وقت حرکت یا بے چینی یا اضطراب کرتا تو اسکو زجر کیساتھ منع فرماتے۔
ایک دن فقیر نے سوال کیا کہ یہ شخص رعشہ والوں کی طرح حرکت کرتا ہے ،اور آپ زجر کیساتھ منع فرماتے ہیں فرمایا کہ شاید ہوائے نفسانی کا شائبہ اسکے ساتھ نہ مل جاوے۔اور ظالموں اور انکے متعلقین کے کھانے سے پرہیز کرتے مگراس وقت کو صاف معلوم ہو جاتا کہ ادھار لیا گیا ہے،ایک دن آپ نے شیخ شہاب الدین سہروردیؒ سے حکایت کی ،کہ وہ مریدوں کو اسماءالحسنیٰ کے ورد کی تعلیم کرتے ،اور چالیس دن کے بعد ان سے سنتے،جس اسم کے ساتھ انکی حالت میں تغیر آنے لگتا وہی اسم تعلیم فرماتے۔پھر فرمانے لگے اس عاجز کی دانست میں اسکے مطابق اسم ذات ہے،پھر کسر نفسی کرتے تھے ،میں کیا ہوں اور میری سمجھ کیا ہے،اور کبھی فرماتے یہ کیا مسلمانی ہے ،یہ کیسا ایمان ہے،اور بہت وقتوںمیں اپنا انکسار ظاہر کرتے،اور حبس کا طریق کسی مرید کو نہیں سکھاتے تھے ،اگر چہ اسکے منع ہونے میں دم نہیں مارتے تھے۔
اورا پنے شیخ سید حبیب اللہ اخوندؒ کے متعلق سید عبد اللہ غزنویؒ فرماتے ہیں:۔
” اخوند حبیب اللہؒ فرماتے تھے کہ معیت کا مراقبہ مجھے سب مراقبوں سے پسند آتا ہے۔“
خودآپکے اپنے احوال میں مذکور ہے:۔
” کہ جذبہ الہٰی کا آغاز پہلے دن شام کے بعد تھا،جو خود بخود بلا واسطہ پیر کے جذب الٰہی پہنچ گیا،اور تمام زور کیساتھ ماسواللہ کو میرے دل سے کھینچ لیا،یہاں تک کہ تین دن تک مجھ کو اپنے نفس سے کدورت اور ظلمت اس طور معلوم ہوتی تھی،از خود گندی بو آتی ،جس سے جی متلانے لگتا،اور باقی لوگوں سے بھی دیکھنے کے وقت قے آنے لگتی۔فقر امل یہاں تک تھی کہ فانی زندگی پر کسی طرح اعتماد نہ رہا اور مخلوقات سے یہاں تک نفرت تھی کہ نماز جماعت کیساتھ بڑی دشواری کیساتھ گزاری جاتی اور ذکر کی نسبت اسطرح غالب تھی کہ جو شخص مجھ کو دیکھتا، ذکر کرنے لگتا تھا۔ اور کبھی کبھی چھت کی لکڑیوں سے بھی ذکر سنا جاتا۔
برف کی بارش کے موسم میں جب آگ پر بیٹھتا ،تو نفی اثبات کے وقت جو میں سر کو ہلاتا تو اس طرح آگ بھی گھومتی ،اور اس سبب سے کہ میں نے کسی شیخ کی صحبت نہیں اٹھائی تھی،اور نہ مشائخ کا حال دیکھا سنا تھا،حیرانی پیش آتی تھی کہ آیا کسی شیخ کے پاس جا کر تعلیم حاصل کروں، چنانچہ اسی نواح میں ایک شیخ صاحب شاہ صاحب غلام علی دہلویؒ مجددی کے مریدوں میں سے ریاضت شاقہ اور چلوں کیساتھ مشہور تھا ،انکو دیکھنے کا دل میں پختہ ارادہ ہوا ،چونکہ میں اکیلا راہ کا واقف نہ تھا اور کسی کی ہمراہی بھی ناممکن تھی ،ایک شخص کو رہ بتلانے کے لئے میرے ساتھ کیا ،اس طرح کے وہ دور سے راہ دکھلائے ،جب شیخ سے ملاقات ہوئی ،تو اس پر حالت آگئی ،جو خود بخود اپنے سر کو ہلاتا تھا ،اور اس نے اپنے سارے لطیفے اس جوش میں ظاہر کئے ،جو کچھ میں نے دیکھا کسی زمانہ میں نہیں دیکھا ،پس ناامید ہو کر واپس آیا “۔(دیکھئے بسوانح عمری سید عبد اللہ غزنویؒ)
الغرض اشغال صوفیاءاہلحدیث کے ہوں یاصوفیاءاحناف کے کچھ فرق نہیں ،لیکن تعجب منکرین تصوف کے دجل وفریب پر ہے کہ اہل حدیث یہ سب کچھ کرنے کے باوجود متبع سنت اور کسی اور مکتبہ فکر کا صوفی یہی کام کرے تو بدعت!ان اشغال کی صوفیاءکے نزدیک کیا حثیت ہے انشاءاللہ تعالیٰ اپنے مقام پر بحث کی جائے گی۔
حقیقت تو یہ ہے کہ مسلک اہل حدیث صوفیاءکا مسلک ہے ،اس مسلک کے موسس وبانی سید نذیر حسین دہلویؒ نہ خود صوفی تھے بلکہ اس مسلک کی تراویج و اشاعت کرنے والے اکثر حضرات صوفی ہی تھے۔اس موضوع پرایک کتاب”تصوف و احسان علمائے اہل حدیث کی نظر میں“جس میں تمام صوفیاءاہل حدیث کا تفصیلی ذکر کیا جائے گا ۔انشاءاللہ
سوالنمبر۱:۔کیا وحدت الوجود کا عقیدہ یا وحدت الشہود کے عقائد کی ازروئے شرع گنجائش ہے رحمہ اللہ اگر ہے تو دلائل سے مطلع فرمائیں۔ ورنہ یہ بتائیں کہ ایسے عقائد کے حامی صوفیا کی حمایت کیوں کی جاتی ہے ؟
جواب :وحدت الوجود اور شہود کو لوگوں نے مختلف انداز میں لیا اور اس کی حقیقت یہ ہے
وحدت الوجود اور شہود کی حقیقت:
”صوفیا کے مختلف مراقبات اور مختلف کیفیات ہوتی ہیں۔جس طرح علوم ظاہری میں اسباق چلتے ہیں اسی طرح کیفیات باطنی بھی سبق درسبق چلتی ہیں اور ان کی مختلف کیفیات ہوتی ہیں۔ جن دوستوں کے اسباق ہیں وہاں تک اور جنہیں مشاہدہ ہے اندازہ فرماتے ہوں گے کہ جب ” مراقبہ فنا “ کیا جاتاہے تو اس میں ہر چیز فنا ہوتی نظر آتی ہے حتیٰ کہ ساری کائنات فنا ہو جاتی ہے کچھ باقی نہیں بچتا۔ کوئی چیز باقی نہیں رہتی۔ ہر چیز فنا ہوجاتی ہے۔اس کے بعد جب بقاباللہ کا مراقبہ کیا جاتا ہے۔و یبقی ٰ وجہ ربک ذوالجلال والا کرام تو ہر وجود کے ساتھ قادر مطلق کے انوارت نظرآتے ہیں۔ جن کی وجہ سے وہ قائم ہے تو سامنے سمجھ آرہی ہے کہ قائم بذات صرف اللہ کی ذات ہے باقی سارے وجود اس کے قائم بذات صرف اللہ کی ذات ہے باقی سارے وجود اس کے قائم رکھنے سے قائم ہیں۔ اس کے بنانے سے بنتے ہیں اور اس کے مٹانے سے مٹ جاتے ہیں ان کی اپنی ذاتی کوئی حثییت نہیں ہے۔ جب اس کیفیت سے صوفیا ءگزرے تو انہوں نے کہا کہ وجودراصل ایک ہی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ ہے۔جو ازل سے ابد تک ہے ، ہمیشہ ہے ،ہر حال میں ہے ہر جگہ ہے۔ باقی نہ ہونے کے برابر ہیں اور صرف اس کے قائم رکھنے سے قائم رہتے ہیں اس کے مٹا دینے سے مٹ جاتے ہیں ان کی کوئی ذاتی حثییت نہیں ہے۔ اسے’وحدت الوجود ‘ کا نام دیا گیا ہے کہ وجود صرف ایک ہے واحد لا شریک ہے۔باقی وجودوں کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہے۔شیخ محی لدین عربی ? نے جب اس نظر یے کو اپنی کتاب میں جگہ دی اور اس پر بحث فرمائی تو پھریہ مستقل ایک نظریہ بن گیا۔ لیکن اس کا مفہوم یہ تھا جو میں عرض کر رہا ہوں۔
کاملین سے جاہلین
یہ بات کا ملین کی تھی ، اہل علم کی تھی۔بعد میں جب لوگ آئے ان کا کمال نہ علوم باطنی میں اس پائے کا تھا نہ علوم ظاہری میں ان کے علوم اس پائے کے تھے تو اس میں ایک قبا حت آگئی۔ بجائے اس کے کہ یہ سمجھا جاتاکہ اللہ ہی باقی ہے جو کچھ ہے یہ فانی ہے سمجھا یہ جانے لگا کہ ہر وجود میں اللہ ہے۔وحدت الوجود کاجو مفہوم تھا وہ یکسر بدلنے لگا تو یہ ہندوں والا عقیدہ بننے لگ تھا جیسے ہر وہ طاقت جسے وہ ناقا بل تسخیر سمجھتے ہیں کہ اس میں بھگوان موجود ہے۔ بڑا پہاڑ ہوتو اس کی پوجا شروع کر دو، بڑا درخت ہو تو اس کی پو جاشروع کر دو۔کو ئی بھی جانور ایسا ہوتا جو قابو نہ آئے تو اس کی پوجا شروع کرنا کہ اس میں بھگوان ہے۔تو وہ اس میں قبا حتیں در آئیں نااہلوں کی وجہ سے وہ یہ تھیں۔ ان قباحتوں کی وجہ سے حضرت الف ثانی ? نے اس کے مقابلے
میں کروحدت الشہود کا لفظ دیا کہ ہر چیز ہر وجود اس کی وحدت پہ گواہ ہے یعنی ہر وجود کی ذات ہے وہ اس کی قدرت کاملہ پہ گواہ ہے۔اس کی شہادت دے ہی ہے تو ان قباحتوں سے بچنے کے لئے اس کی اصلاحی صورت تشکیل دی گئی جس میں خطرہ کم تھا یا نہ ہونے کے برابرتھا۔اب جسے گمراہ ہونا ہو اور کوئی ایسی گستاخی کر بیٹھے کہ اللہ کریم اسے رو کر دے تو گمراہ ہوتا ہی ہے۔
یھدی الیہ من ینیب قرآن حکیم کتاب ہدایت ہے لو گ اس کی وجہ سے اعتراض تراش کر گمراہ ہو جاتے ہیں تو جو آب حیات پی کر مر جائے اب اس کا علاج ہے لیکن وہ خطرات ختم ہو گئے اور اصل بات نکھر کر سامنے آگئی۔ اسے حقوق دے ہیں اسے زندگی سی ہے یا اسے شعور دیا ہے لیکن وہ گواہ ہے اللہ کی قدرت کاملہ پر۔وہ انسان ہے یا حیوان ہے ‘ جاندار ہے نباتات ہے ، آسمان ہے یا زمین ہے ‘ کوئی وجود بھی ہے تو وہ ایک شہادت دے رہا ہے اور سب شہادت جو ہے وہ اللہ کی قدرت کاملہ پر ہے ، اس کے خالق اور اس کی قادر مطلق ہونے پر ہے تو یہ ان خطرات سے بچنے کے لئے جو لوگوں کی علمی یا باطنی استعداد کی کمزوری کی وجہ سے وحدت الوجود کیاا صطلا ح سے در آئے تھے ان سے بچنے کیلئے جو لوگوں کی علمی یا باطنی استعداد کی کمزوری کی وجہ سے وحدت الوجود کی اصطلاح سے در آئے تھے ان بچنے کے لئے یہ راستہ اپنایا گیا۔ وحدت الشہود کا تو یہ اصطلاحات ہیں یہ نظریات نہیں ہیں یہ اصطلاحات ہیں۔نظریات یا عقائدوہی ہیں جو شریعت مطہرہ نے بیان فرما دئیے۔
نظریات یا عقائد وہی ہیں جو شریعت مطہرہ نے بیا ن فرمادئیے۔اب مختلف کیفیات کے اظہار کے لئے مختلف اصطلاحات ہیں جن سے اس کی کیفیت کا اظہار مطلوب ہے۔ تو اپنی اصل دونوں درست ہیں ان میں اختلاف نہیں ہے۔ صرف یہ ہے کی وحدت الوجود جب کہاگیا تو اس میں خطرات درآئے اور بجائے اس کے یہ سمجھاجا کہ ہر وجود جو ہے اسکی ذاتی کوئی حثییت نہیں ہے سمجھایہ جانے لگاکہ ہر وجود اللہ ہے۔تو اس کی اصطلاح حضرت مجدد الف ثانی ؒجو لائے وہ تھی وحدت پر ہے۔اس کے خالق کائنات ،خالق کل اور قادرمطلق ہونے پر ہے تو وہ نظریات ہیں جن کے پاس علوم ظاہربھی ہوں اور انہیں کمالات باطنی بھی حاصل ہوں۔تو عموماًاہل علم جو اس شعبے میں آتے ہیں تو یہ ان کے بحث کرنے کی باتیں ہیں اور اپنے علم کے مطا بق اسے سمجھتے ہیں اور اس میں غلطیاں ہوتی ہیں۔دراصل بات ایک ہی ہے اس کے لئے اصطلاحیں دو ہیں اور یہ بنیادی عقیدہ ہے اسلام کا اس میں سے ہے کہ قائم بذات صرف اللہ ہے باقی ہر چیز فانی ہے اور جسے اللہ بناتا ہے بنتی ہے جسے اللہ مٹادیتاہے مٹ جاتی ہے۔کو ئی تشریح ان حدود سے متجاوزنہیں ہونی چاہیے جو شریعت مطہرہ نے متعین فرمادی ہیں
یہ ایسا فن ہے کہ اسمیں ہر شخص کو اپنی استعداد اور اپنی علمی استعداد جس طرح اللہ کریم نے مختلف استعداددی ہے علم ظاہر کے لئے۔دو شخص اکٹھے پڑھتے ہیں ایک استاد سے پڑھتے ہیں ایک جیسی کتابیں پڑھتے ہیں لیکن دونوں کی حثییت الگ الگ ہوتی ہے۔اس لئے کہ دونوں کی اپنی استعداد جو ہے حصول علم کی وہ الگ ہوتی ہے۔اس طرح بے شمار لوگ اللہ اللہ سیکھتے ہیں ،کیفیات باطنی حاصل کرتے ہیں ایک ہی استاد سے ایک ہی وقت میں کرتے رہتے ہیں لیکن ہر حال الگ ہوتاہے۔ جس
طرح کی کیفیات کی استعداد اللہ کریم نے اسکے وجود میں رکھی ہوتی ہے اس طرح کی کیفیات بھی حاصل کرتاہے اور جس طرح کا شعورو آگہی کا مادہ اس میں اللہ کریم نے رکھا ہوتاہے اسی طرح سے وہ سمجھتاہے۔تو اصولی بات یہ ہے کہ جو بنیادی عقائدہیں شریعت کے اصل ہیں۔آگے یہ سب تشریحات ہیں اور کوئی تشریح ان حدودسے متحاوزنہیں ہونی چاہیے جو شریعت مطہرہ نے متعین فرمادی ہیں۔
ان حدودکے اندروضاحتیں ہیں تفصیلات ہیں۔جیسے قرآن حکیم کی تفسیر میں بے شمار تفصیل لکھی حضرات نے اللہ مفسرین کرام پرکروڑوں رحمتیں نازل فرمائے لیکن اس سب کا معیار یہ ہے کہ وہ جتنی تفصیل میں چلے جائیں وہ تفصیل ان حدود کے اندرہونی چاہئے جو حضوراکرم ﷺ نے متعین فرمادیں۔ شارحیں حدیث نے حدیث مبارکہ پر بڑی لمبی بحثیں فرمائی ہیں۔مختلف لوگوں نے اعتراض کئے۔حضرات نے ان کے جواب دئیے اور ایک ایک حدیث پر بہت بڑی بڑی لمبی بحثیں ہیں تو شرط بنیادی صرف یہ ہے کہ جو نبی کریم ﷺ کی مراد رتھی۔ارشاد سے آپ ﷺ کی مراد کیا تھی اس کی دلیل یہ ہے کہ صحابہ کرام نے اس کا کیامفہوم سمجھا، اس پر حضور ﷺ کے سامنے کیسے عمل کیا اور حضور ﷺ نے اسکی تصدق فرمائی وہ ہوجاتی ہے۔ ان الفاط سے مراد کیا تھا اس حد کے اندر جتنی تشریح ، جتنی تفصیل ہوتی رہے۔جب اس حد سے متصادم ہو گی تو باطل ہو جائے گی۔چو نکہ حق اس کے اندر ہے۔اس طرح صوفیا کے مراقبات ہوتے ہیں کیفیات ہوتی ہیں مختلف کیفیات سمجھتے ہیں وہ اور ان کی تعبیر ات ان کو دیتے ہیں لیکن اس سب کی شرط یہی ہے کہ شریعت مظہرہ کی حدود کے اندجو کچھ ہے وہ حق ہے جہاں سے کسی کی کیفیت یا کسی کا کشف یا کسی کا الہام شریعت سے متصادم ہوگا تو باطل ہو جائے گا اور شریعت بر حق ہے۔
وحی کی کیفیت اور کشف والہام
ہوتایہ ہے کہ انبیا ءعلیہم الصلوۃ والسلام نے بھی ساری شریعت کشف وا لہام سے ، وحی سے حاصل فرمائی۔وحی کی کیفیت بھی صرف نبی پہ ظاہر ہوتی ہے کوئی دوسرا جو پاس بیٹھا ہوا اور وحی نازل ہو رہی ہوتو دوسرے کو سمجھ نہیں آتی۔اس طرح کشف و الہام بھی صاحب کشف والہام پہ وارد ہوتاہے کوئی ساتھ دوسرا بیٹھا ہواسے سمجھ نہیں آتی۔لیکن نبی کریم ﷺ پر جو وارد ہوتااس میں دوباتیں یقینی تھیں۔اس میں ایک تو حضور ﷺ پہ جوکچھ واردہوتاوہ حق ہوتا تھا۔اس میں شیطان مداخلت نہیں کرسکتا تھا۔دوسری بات یہ حق ہوتی تھی کہ جو کچھ حضور پہ وحی یا کشف سے ‘ یا نبی کا خواب بھی وحی الہیٰ ہوتاہے ‘ خواب سے اگر کوئی بات نبی پہ وارد ہوتی ہے تو وہ بھی وحی ہوتی ہے اور وہ بھی برحق ہوتی ہے نہ اس میں شیطان مداخلت کرتاہے اورنہ اللہ کے نبی کوسمجھنے میں غلطی لگتی ہے۔
صوفیا ء اور انبیا ءکے کشف اور مجاہدہ میں فرق :
جو کشف اور مجاہدہ صوفیاءکو ہوتاہے وہ بھی وہی ہوتاہے جو نبی کو ہوتاہے۔اس لئے کہ باتباع نبی اور نبی کی اطاعت میں فنا ہونے سے وہ برکات نصیب ہوتی ہیں۔لیکن یہاں بہت بڑا فرق ہے۔صوفی کے
مشاہدے یا اس کے القایا کشف میں شطان بھی مداخلت کرسکتاہے۔یہ دونوں خطرات ولی کے ساتھ موجود ہیں جو نبی کے ساتھ نہیں ہیں ،لہٰذاہر ولیٰ االلہ کا کشف ومشاہدہ محتاج ہے نبی کے ارشادات عالیہ کا۔ اگر حضور ﷺ کے احکام کی حدود کے اندر ہے ،اس کے مطابق ہے تو درست ہے اگر متصادم ہے تو باطل ہے۔دوسری بات یہ ہوتی ہے کہ جو کشف نبی کو ہوتوہے ،جوا لہام نبی ہوتا ہے ،جو وحی نبی پہ آتی ہے ، جو خواب اللہ کا نبی دیکھتا ہے ساری امت اس کی مکلف ہوتی ہے۔پوری امت کو وہ ماننا پڑتا ہے۔ جو مشاہدہ ولی کو ہوتا ہے کو ئی دوسرا بندہ اس کا مکلف نہیں۔صاحب مشاہدہ اگر اس کا مشاہدہ شرعی حدود کے اندر ہے تو اس پر عمل کرنے کا پابند نہیں ہے کہ فلاں کو یہ کشف ہوااس لئے میں یہ عمل کروں۔ یہ شان صرف انبیاءعلیہم الصلوۃوالسلام کی ہے تو لہذا کو ئی بھی نظریہ ہو یا اسے آپ اصطلاح کہیں یا کشف کہیں یا مشاہدہ کہیں تو بنیاد شریعت مطہرہ ہے اور ارشادات نبوی ﷺاور قرآن اور حدیث ہے اور سنت ہے اس کے اندر اندر اس کی تشریحات اس کی تفصیلات علماءکو اللہ کریم علم کے راستے بتادیتاہے ،علم کے ذریعے سے سمجھادیتا ہے اور بڑی بڑی بحثیں علماء حضرات نے فرمائی ہیں اور علما ہی کو مشاہدات بھی نصیب ہوتے ہیں۔جو اس طرف آجائے اس اللہ کریم کشف اور مشاہدے سے سرفراز فرماتے ہیں ان کے کشف سے کوئی نیا حکم جاری نہیں ہو سکتااور شرعی حدود سے باہر بھی نہیں ہو سکتیں۔اسلام تو ارشادات نبویﷺ کا نام ہے ، اسلام تو اعمال نبوی کا نام ہے ،اسلام تواخلاق نبوی ﷺکا نام ہے۔جو حضو ر ﷺ نے سکھادیا وہ اسلام ہے۔(بحوالہ ماہنامہ المرشد فروری اور مارچ 2007)
راہ سلوک میں اس مسلئہ کی حثیت نہ فرض ،نہ واجب پھراس پر جرح فضول ہے ،میرے علم کے مطابق اس عہد میں یہ مسئلہ اہل سلوک کو پیش ہی نہیں ہے ۔پھر منکرین تصوف کا اس پر زور ماسوائے جہالت اور تلبس کے کچھ بھی نہیں۔فی زمانہ میں اہل سلوک کے چاروں سلاسل وحدت الوجود بامعنی عقیدہ حلول بری الذمہ ہیں۔نقشبندیہ کے سرخیل امام مجدد الف ثانیؒ نے صاف صاف لکھا ہے:۔
”ہم کو نص سے کلام ہے نہ فص سے فتوحات مدینہ یعنی حادیث نے ہم کو فتوحات مکیہ سے لاپرواہ کر دیا ہے“۔( مکتوبات۱۰۰جلد اول)
سوال کا دوسرا حصہ یہ ہے:۔
ایسے عقائد کے حامی صوفیاءکی حمایت کیوں کی جاتی ہے؟
جہاں تک ابن عربیؒ کی حمایت کی بات تو اس صف میں بڑے بڑے لوگ نظر آتے ہیں ،مسلک اہل حدیث کے پیشوا شیخ الکل سید نذیر حسین دہلویؒ کی مبارک سوانح میں ملتا ہے:
سید نذیر حسین دہلویؒ اور عقیدت علامہ ابن عربیؒ:۔
حضرت سید نذیر حسین دہلوی ؒ صوفیاءعظام سے بے حد عقیدت ومحبت اور احترام کیا کرتے تھے۔خاص الخاص شیخ اکبرعلامہ ابن عربیؒ سے تو بہت زیادہ عقیدت تھی۔مولانا بہاریؒ لکھتے ہیں:۔
”طبقہ علماءاکرام میں شیخ محی الدین ابن عربیؒ کی بڑی تعظیم کرتے ،اور خاتم الولایہ المحمدیہ فرماتے۔اور بات بھی یہی ہے کہ علم ظاہر وباطن کی ایسی جامعیت ندرت سے خالی نہیں ہے۔مولانا قاضی بشیر الدین قنوج علیہ الرحمہ جو شیخ اکبر کے سخت مخالف تھے۔ایک مرتبہ دہلی سے اس غرض تشریف لائے کہ انکے بارے میں میاں صاحبؒ سے مناظرہ کریں ،اور دو مہنے دہلی میں رہے،اور روزانہ مجلس مناظرہ گرم رہی،مگر میاں صاحب اپنی عقیدت سابقہ سے جو شیخ اکبر ؒ کی نسبت رکھتے تھے،ایک تل کے برابربھی پیچھے نہ ہٹے،آخرممدوح جن کو میاں صاحب ؒ سے کمال عقیدت تھی،دومہینے کے بعد واپس تشریف لے گئے ۔
مولانا مغفور اکثر طلباءکو کتب درسیہ پڑھا کر حدیث پڑھنے کے لئے دہلی بھیج دیتے ،چنانچہ پیشتر شاگرد مولانا مغفور کے میاں صاحبؒ کے بھی شاگرد ہیں۔مگر چونکہ ان لوگوں کے خیالات شیخ اکبر کی طرف سے مولانا مغفور کے سنیچے ہوئے تھے،ان میں بہت کم ایسے تھے جو شیخ اکبر کے ساتھ حسن ظن رکھتے ہوں۔مولانا ابوالطیب محمد شمس الحق (جو مولانا مغفور کے تلمیذ خاص اور میاں صاحب ؒ کے شاگرد رشید ہیں)نے بھی میاں صاحب ؒ سے کئی دن متواتر شیخ اکبر کی نسبت بحث کی ،اور فصوص الحکم شیخ اکبر پر اعتراض جمائے۔میاں صاحب نے پہلے سمجھایا ،مگر جب دیکھا کہ ابھی لا تسلم ہی کے کو چہ میں یہ ہیں تو فرمایاکہ:۔
” فتوحات مکیہ“ آخری تصنیف شیخ اکبر کی ہے ،اور اسی لیے اپنی سب تصانیف ما سبق کی یہ ناسخ ہے“
اس جملہ پر یہ بھی سمجھ گئے(الحیات بعد الممات ص ۳۲۱،۴۲۱)
مولانا ابرہیم میر سیالکوٹی اور عقیدت ابن عربیؒ:۔
مولانا محمد ابرہیم میر سیالکوٹیؒ صوفیاءعظام سے بے حد محبت اور عقیدت و احترام رکھتے تھے،اور صوفیاءعظام ؒ کے طریق کو دنیا وآخرت کی کامیابی کا ذریعہ جانتے تھے، ”تاریخ اہل حدیث “ میں آپؒ نے علم وعمل بالحدیث ہندوستان کے تحت جن علما ء کا تذکرہ فرمایا ،وہاں آپ ؒ نے حضرات محدثین ؒ کے تعلق تصوف و احسان کو بھی کھل کر بیان فرمایا۔
آپ اپنی مایہ ناز تفسیر ام لقرآن واضح البیان میں فرماتے ہیں:۔
”جن پر اللہ تعالیٰ کی باطنی و روحانی نعمتیں ہوئیں اور وہی اس قابل ہیں کہ اللہ تک پہنچنے کےلئے انکی راہ اختیار کی جائے،اور وہی اس لائق ہیں کہ انکی اقتداءکی جائے“۔(ص)
ابن عربی رحمہ اللہ سے عقیدت اور وحدت الوجود:۔
آپ کواپنے استاد شیخ الکل سید نذیرحسین دہلویؒ کی طرح شیخ ابن عربی ؒ سے بڑی عقیدت و مواظبت تھی،آپ نے اپنی تصنیفات میں مختلف مقامات پر ابن عربیؒ کی کتب سے خوب استفادہ کیا،اور بڑی عقیدت ومحبت سے ” حضرت شیخ اکبر رحمہ اللہ“ کے لقب سے یاد فرماتے ہیں ۔
آپ وحدت الوجود کے بھی قائل تھے
”مولانا ثناءاللہ امرتسریؒ فرماتے ہیں کہ ہم نے مولانا ابرہیم میر سیالکوٹی ؒ سے سلسلہ وحدۃ الوجود کے متعلق دریافت کیاتھا۔وحدت الوجود کے سواہ چارہ نہیں“۔(فتاوی ثنائیہ جلد اول)
یہ ذہن میں رہے کہ وحدۃ الوجود سے مراد یہ ہر گز نہیں ہے کہ ہر شئے ہی خدا ہے ،یہ جہلاءکا نظریہ ہے۔
نواب صدیق حسن خان اور مسئلہ وحدت الوجود:
نواب صدیق حسن خانؒخطیرۃالقدس میں اس موضوع پر تفصیلی بحث فرمائی ہے اس اختلاف کے متعلق فرماتے ہیں:۔
”ہم لوگ چونکہ ان اختلافات کے بعد پیدا ہوئے ہیں اس لئے ہم کو طرفین میں سے کسی ایک طرف جزماًمیلان نہیں ہو سکتا ۔مذہب وحدت الوجود اور مذہب وحدت شہود دونوں پر اگر نظر ڈالی جائے تو جسطرح ایک جانب بہت سے دلائل ہیں اسی طرح دوسری طرف بھی بہت سی دلیلیں ہیں ہم پر اعتقادً لازم ہے کہ ہم کسی جانب بھی ضلالت اور گمراہی کا خیال دل میں نہ لائیں کیونکہ اس میں بہت سے علماءاکرام اور مشائخ عظام کی تضلیل و تکفیر لازم آتی ہے،وحدت الوجود کے اثبات یا ابطال میں لب کشائی نہ کرنی چاہئے اگر خود ذی فہم ہے تو اپنی فہم پر قناعت کرے اور اگر وہ نہیں سمجھتا تو ان اقوال کو انکے قائلین پر چھوڑ دے “۔
مزید فرماتے ہیں:۔
وحدت الوجود وشہودجس سے مراد ہستی حق اور نیستی کو زمانہ حال و استقبال میں پیش نطر رکھاجائے تو یہ امر شرع کے اصل مقصد کے منافی نہیں ہے البتہ جو اختلاف اقوال و احوال اور اسکے شرح و بسط میں پیدا ہو گئے ہیں ۔کچھ شک نہیں کہ وہ شریعت سے کسی قدر بعد رکھتے ہیں اور ایک عالم کی گمراہی کا سبسب بن گئے۔اگر یہ خدشہ مانع نہ ہوتا تو میں اس مسلئہ وحدت الوجود کو متکلمین کے ہفوات چھوڑ کر محدثین کے اقوال و اشارات اور دلائل عقلی و نقلی سے اس طرح ثابت کرتا کہ علماءظاہری میں سے بھی کسی کو اس سے انکار نہ ہوتااور وہ اسکے خلاف میں لب کشائی نہ کر سکتا مگر کیا کیا جائے مصیبت تو یہ ہے کہ جوارباب علم ہیں انکو تفنن عبارات کی طرف توجہ رہتی ہے نہ معانی کی طرف ورنہ اگر حقیقتاً دیکھا جائے تو اس میں مابہ النزاع بات نہیں ہے،ع الا کل ۔اخل اللہ باطل اس سے بڑھ کر نادانی کیا ہو سکتی ہے کہ آدمی ہر مرتبہ اور ہر حال میں احکام وجود کا منکر اور ہمہ اوست کے معانی نعوذ باللہ شریعت سے آزاد ہونا سمجھے۔(تفصیل دیکھئے خطیرۃ القدس و مآثر صدیقی حصہ چہارم)
یہ تینوں حضرات مسلک اہل حدیث کی مستند شخصیت ہیں ،طوالت کے خود سے ان ہی حوالہ جات پر اکتفاءکرتا ہوں ورنہ صوفیاءاہل حدیث کے اس مسلئہ پر مزید حوالہ جات بھی میرے علم میں ہیں ۔
یہ رائے اب صاحب علم لوگوں کی ہے ،اب مولاناکیلانی جیسے لوگ جو علوم باطنی کی الف،بھینہیں جانتے، ایسے شخص کی کیا حیثیت ہے کہ معارف سلوک میں گفتگو کریں اور اہل اللہ پر جرح کریں علم سلوک کے متعلق مناظر اسلام ابولوفا مولانا ثنا ءاللہ امرتسریؒ جیسا اہل حدیث عالم یہ کہنے پر مجبور ہے
راہ اعتدال مولانا ثناء اللہ امرتسریؒ
”اس مسئلہ کی غلط فہمی سے کہ شریعت کو طریقت سے کیا نسبت اور تعلق ہے مسلمانوں میں سخت افراط وتفریط ہو رہی ہے بعض بلکہ اکثر جہّال تو اس بہانے سے کہ شریعت ظاہر ہے اور ظاہر بینوں کے لئے ہے تمام احکام شریعت کو جواب دے بیٹھےہیں ،شریعت مطہرہ کے کسی حکم کا ادب انکے دل میں نہیں ہے حتی کہ نماز روزہ کو بھی جو نشان اسلام سمجھے جاتےہیں،یہ نالائق ٹٹی کی آڑ میں شکار کھیلنے والے صاف صاف لفظوں میں جواب دیتے ہیں،اور کھلے منہ بغیر مطلب سمجھنے کے ایسے راگ الاپتے ہیں ؟
atOptions = { 'key' : '21ea2e20788f7da84a7402e74f37f4ec', 'format' : 'iframe', 'height' : 90, 'width' : 728, 'params' : {} }; document.write(' ');

atOptions = { 'key' : '21ea2e20788f7da84a7402e74f37f4ec', 'format' : 'iframe', 'height' : 90, 'width' : 728, 'params' : {} }; document.write('
وضو کا توڑ دے کوزہ شراب شوق پیتا جا
ایسے ہی جاہلوں کے زغم اٹھا کر بعض اہل شریعت،طریقت اور تصوف سے منکر ہو جاتے ہیں،اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہی نماز یں جو ہم سیدھی ٹیڑی پڑھتے ہیں، بس یہی اصل اسلام ہیں،یہی پیغمبر اسلام علیہ السلام کی تعلیم کا خلاصہ اور اصل ہیں مگر بغور دیکھیں تو دونوں کی رائے غلط۔ گو پہلے فریق کی تو اغلط بلکہ کفر تک پہونچتی ہیں۔اس لئے میں نے چاہا کہ اس رسالہ میں شریعت وطریقت کی نسبت اور تعلق بتلاوں ،جو پیغمبر علیہ السلام نے ان دونوں کو بتلایا ہے۔مگر مشکل یہ ہے کہ طریقت اور تصوف بیان مشکل ہے جسکی بابت کہا جاتاہے کہ
فنّ التصوّف ما ادقّ بتحیر فیہ الام الرازی
” یعنی تصوف کافن ایسا باریک ہے کہ امام رازی ؒ جیسی فاضل اجل اور باریک بین بھی اس میں حیران و سرگردان ہیں“
پھر مجھ جیسے کج مج زبان سے کیونکر اسکا مطلب ادا ہو سکے۔مگر چونکہ اس مسئلہ کو بزرگانِ دین اور اکابرانِ ملّت قویم علماءکرام و صوفیاءعظام رضی اللہ عنہم نے جو شریعت اور طریقت کے مسلّمہ امام ہیں واضح طور سے بیان کیا ہوا ہے ،لہذا انہی کی کتابوں سے نقل کر کے مسئلہ ہذا کی توضیح کر تا ہوں۔الفضل اللمتقدم“۔(مولانا ثناءاللہ امرتسری، رسالہ شریعت اور طریقت ص 1۔2 ،مطبع اہلحدیث امرتسر اشاعت 30 دسمبر 1909ء)
باقی سوالات جو کیلانی صاحب نے پیش کئے وہ بھی اسی طرح کے تلسبات ہیں میری احباب سے گذارش ہے کہ اگر کسی سوال کو اہم سمجھتے ہیں تو اسکو پیش کریں انشاءاللہ اسکا جواب دیا جائے گا ،میں نہیں چاہتا ہے کہ وقت کو ان فضول باتوں میں ضائع کروں ۔
ابن محمد جی قریشی
https://www.facebook.com/Qureshi5940
https://www.facebook.com/Qureshi5940
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔