ANTI-ADBLOCK JS SYNC فری لانسنگ کیا ہے؟اور ہم کیسے فری لانسنگ سے پیسے کما سکتے ہیں؟ ~ کنوز دل

قارہین! تصوف کے موضوع پر آپ کتابوں کی فرمائش کر سکتے ہیں

فری لانسنگ کیا ہے؟اور ہم کیسے فری لانسنگ سے پیسے کما سکتے ہیں؟

 

فری لانسنگ کیا ہے؟اور ہم کیسے فری لانسنگ سے پیسے کما سکتے ہیں؟

فری لانسنگ کیا ہے؟اور ہم کیسے فری لانسنگ سے پیسے کما سکتے ہیں؟

آج کل بہت سارے لوگ فری لانسنگ سے پیسہ کما رہے ہیں۔ اور بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ فری لانسنگ کیا ہے۔ فری لانسنگ آن لائن پیسہ کمانے کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔
فری لانسنگ کرکے ہم لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔ فری لانسنگ میں ہم آن لائن کام کرتے ہیں۔ اور ہم یہ کام اپنی مرضی سے کرتے ہیں۔ یعنی ہم جب چاہیں کوئی بھی کام کر سکتے ہیں۔ فری لانسنگ میں ہم کسی کے انڈر کام نہیں کرتے۔ آج کل کے دور میں بہت سے لوگ اپنی سکلز کا استعمال کرتے ہوئے فری لانسنگ کرتے ہیں۔ اور اپنی انہی skills کی وجہ سے بہت سارے پیسے کماتےہیں۔ لوگ آن لائن کام کرتے ہوئے اپنی سروسز دیتے ہیں ۔ آن لائن ایسے بہت سارے کام موجود ہیں جو آپ کر کے پیسہ کما سکتے ہیں۔ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں۔ لوگ گھر بیٹھ کر اپنے کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں ۔ clients ان کو اپنا آرڈر دیتے ہیں۔ freelancer ان کے لیے وہ کام کرتا ہے۔ اور اس کام کے بدلے client اسے پیسے دیتا ہے۔ اس طرح آپ کو کام کرنے کے لیے باہر نہیں جانا پڑتا۔ آن لائن کام کرنا بہت آسان ہو گیا ہے ۔ اور آن لائن کام کرنے کے لیے آپ کو باہر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ گھر بیٹھے باآسانی اپنا کام کر سکتے ہیں۔


آن لائن کیا کام کیا جا سکتا ہے؟
بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ وہ کیا کام کریں۔ اگر دیکھا جائے تو آن لائن بہت سارے کام ایسے ہیں جو آپ کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے سب سے پہلے آپ نے اپنی skill کو پہچانا ہے ۔جس کام میں آپ کو مہارت حاصل ہے آب وہ کام کریں۔ یا جس کام میں آپ کو دلچسپی ہے آپ وہ کام سیکھ لیں۔ online ایسی بہت ساری، Academies ہیں جو آپ کو سکھاتی ہیں کہ آپ آن لائن کام کیسے کریں۔ آپ کو جس کام میں دلچسپی ہوتی ہے یہ آپ کو وہ کام سکھاتی ہیں۔ اگر آپ کو کوئی کام کرنا نہیں آتا ۔تو آپ بالکل فکرمند مت ہوں۔ آپ ان اکیڈمیز سے کلاسز لے کر کوئی بھی کام سیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اکیڈمی جوائن کرنے کے پیسے نہیں ہیں تو اس میں بھی فکرمند ہونے والی کوئی بات نہیں۔ آپ YouTube کی مدد سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ YouTube پر آپ کو ایسی ہزاروں ویڈیوز ملیں گی جن میں آپ کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ آپ کوئی بھی کام کیسے شروع کریں۔ آ پ ویب ڈیزائننگ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ویب ڈویلپمنٹ آتی ہے۔ وہ بھی آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ کچھ لوگوں کو video editing کا شوق ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بھی video editing کا شوق ہے، تو آپ اس پر کام کرکے ہزاروں پیسے کما سکتے ہیں۔ اگر اللہ تعالی نے آپ کو اچھی آواز دی ہے تو آپ voice over بھی کر سکتے ہیں۔ آن لائن بہت سارے ایسے clients ہوتے ہیں جنہیں YouTube channel کی ویڈیوز کے لیے کوئی Voice over artist چاہیے ہوتا ہے۔

وہ ایسے لوگوں کی تلاش میں ہوتے ہیں جن کی آواز اچھی ہوتی ہے۔ بہت سارے لوگوں کو رائٹنگ میں مہارت حاصل ہوتی ہے۔ اگر آپ کو رائٹنگ میں مہارت حاصل ہے تو آپ بلاگ لکھ کر پیسے کما سکتے ہیں ۔آرٹیکلز کے رویوں بھی لکھ سکتے ہیں۔ بچوں کے لیے سٹوری بکس بھی لکھ سکتے ہیں۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ طالب علموں کو اسائنمنٹس اور یونیورسٹی کے پروجیکٹ ملتے ہیں، پر وہ یہ کام خود نہیں کرنا چاہتے اور وہ دوسروں سے کرواتے ہیں۔ وہ یہ کام کروانے کے پیسے دیتے ہیں۔ اگر آپ اچھی اسائنمنٹ بنا سکتے ہیں تو آپ ان کے لئے اسائنمنٹس بنائیں اس سے بھی بہت پیسا کمایا جا سکتا ہے۔
رائٹنگ کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں۔ کچھ لوگ copywritingکرتے ہیں کچھ لوگ content writing کرتے ہیں۔ اور کچھ لوگوں کو creative writing میں مہارت حاصل ہوتی ہے۔

اگر آپ کی انگلش اچھی ہے تو آپ انگلش میں

blogs لکھ سکتے ہیں۔ آج کل آن لائن ایسے بہت سارے پلیٹ فارم سے جہاں پر آپ اپنے لکھے ہوئے blogs کو پوسٹ کر سکتے ہیں جیسا کہ world press۔ blogs لکھ کر آپ اچھی خاصی earning کر سکتے ہیں۔ اگر آپ انٹرنیٹ پر سرچ کریں گے تو آپ کو ہزاروں bloggers دیکھنے کو ملیں گے۔ bloggers اپنے blogs سے بہت سارا پیسہ کما رہے ہیں۔ پاکستان میں ایسے بہت سارے bloggersسے جنہوں نے آن لائن کام کرتے ہوئے بہت سارا پیسہ کمایا۔ کل بہت سے کم عمر نوجوان بلاگنگ کرکے لاکھوں کما رہے ہیں۔ اور بہت ساری مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔ خلیل اللہ خان پاکستان کا ایک نوجوان فری لانسر ہے جو کہ content writing کرتا ہے اور اچھا خاصہ کماتا ہے۔ خلیل اللہ خان نا صرف ایک فری لانسر ہے بلکہ یہ ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ بھی ہے اور ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ یہ اپنے سارے تعلیمی اخراجات خود اٹھاتا ہے۔ اس کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے۔ اس پر اس کے2.5M سبسکرائبر ہیں۔اور اس کے یوٹیوب چینل سے بھی اچھی خاصی earning ہوتی ہے۔ اس کی طرح اور بھی بہت سارے فری لانسر ہیں جن کی زندگی فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار کی وجہ سے بدل گئی۔ آج کل بچہ بچہ آن لائن کام کر رہا ہے۔ پاکستان میں بہت سارے کم عمر نوجوان ہیں جو لاکھوں کما رہے ہیں۔ Amazon کا نام آپ نے ضرور سنا ہوگا۔ بہت سارے کم عمر بچے Amazon استعمال کرتے ہوئے ماہانہ لاکھوں کماتے ہیں۔آج کل کے دور میں باہر نوکری ملنا بہت زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔ لوگ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بھی نوکریوں کے چکر میں مارے مارے پھرتے ہیں۔ اور بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ آن لائن ایسے بہت سارے پلیٹ فارم موجود ہیں جن پر وہ tuition بڑھا سکتے ہیں۔ اگر آپ کو physics, chemistry یا پھر biology میں مہارت حاصل ہے اور آپ کو سکولوں میں نوکری نہیں مل رہی تو آپ یہ subjects آن لائن پڑھ سکتے ہیں۔ دیکھا جائے تو طلباء کی بہت بڑی تعداد آج کل آن لائن تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ باہر ممالک کے طلبا آپ کو اچھی خاصی تنخواہ دیتے ہیں۔ باہر ممالک میں بہت سارے ایسے لوگ ہوتے ہیں جو قرآن پاک پڑھنا چاہتے ہیں۔ بہت سارے لوگ آن لائن قرآن پاک پڑھتے ہیں۔ اور مہینے کا اچھا خاصا کما لیتے ہیں۔ اس سب کے علاوہ آپ اپنا YouTube چینل بھی بنا سکتے ہیں۔ YouTube چینل پر آپ مختلف طرح کے کام کر سکتے ہیں۔ بہت سارے لوگ اپنے YouTube چینل پر vlogs بناتے ہیں اور بہت پیسہ کماتے ہیں۔ اکثر لوگوں کی videos کھانے پر ہوتی ہیں۔ لوگ ان کی videos بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ اور اس کا فائدہ انہیں یہ ہوتا ہے کہ انہیں بیٹھے بٹھائے بہت سارا پیسہ مل رہا ہوتا ہے۔


اگر آپ کے مالی حالات اچھے نہیں ہیں تو پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ آپ اپنا موبائل فون استعمال کرتے ہوئے اپنے مالی حالات کو بدل سکتے ہیں۔
آن لائن کاروبار کرنے کے لئے انسان کے پاس ایک اچھا سمارٹ فون اور انٹرنیٹ سروس ہونی چاہیے۔ جو کہ آج کل ہر کسی کے پاس ہے۔ اگر آپ آن لائن کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو تھوڑی محنت اور صبر کی ضرورت ہے۔ ایسا کبھی بھی نہیں ہوتا کہ آپ نے آج کام شروع کیا ہے اور کل ہی آپ پیسے کمانا شروع کر دیں۔ فری لانسنگ اور باقی آن لائن کام وقت مانگتے ہیں۔ اگر آپ محنت یہی تو آپ دو مہینے کے اندر اندر پیسے کمانا شروع کر دیں گے۔

ایسی کونسی ویب سائٹ سے جن پر آپ فری لانسنگ کر سکتے ہیں؟


بہت سارے لوگوں کو یہ سوال ہوتا ہے کہ ہمیں کام تو آتا ہے پر ہم وہ کام کریں کسی ویب سائٹ پر؟ تو اس کے لئے بھی آپ کو بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ گوگل پر ایسی بہت بڑی بڑی ویب سائٹ ہیں جن پر آپ مختلف طرح کے کام کر سکتے ہیں مثال کے طور پر آپ۔۔۔۔۔
-Content writing
-Copywriting
-Video editing
-Virtual assistance
-Transcription
-Translation
-Social Media Marketing
-WordPress


اور ان کے علاوہ اور بھی بہت سارے کام اپنی مرضی کے مطابق کر سکتے ہیں۔ جب ہم یہ ویب سائٹ کھولتے ہیں تو ان پر پہلے سے ہی ہمیں jobs نظر آ جاتی ہیں۔ ہم نے اپنی مرضی اور اپنی skills کے مطابق کسی بھی جاب کا انتخاب کرنا ہوتا ہے اور اس کے لئے apply کرنا ہوتا ہے۔ upwork دنیا کی بہت بڑی ویب سائٹ ہے۔ اور اس ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں نے لاکھوں کمایا ہے۔ بہت سارے لوگ اب ورک پر کام کرتے ہیں اور upwork نے ان کی زندگیاں بدل دی ہیں۔ اسی طرح Fiverr بھی بہت اچھی اور دنیا کی مشہور ترین ویب سائٹ ہے۔ اس پر بھی ہزاروں لوگ کام کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بہت ساری ویب سائٹ موجود ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے آپ فری لانسنگ کر سکتے ہیں۔ ان پر کام کرنے سے پہلے ضروری ہوتا ہے کہ آپ ان پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ جب آپ ان پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیتے ہیں اور آپ ان کو استعمال کرنے کا طریقہ جان لیتے ہیں تو آپ کے لئے ان ویب سائٹ پر کام کرنا بہت زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔ اپنی آنے والی تحریروں میں آپ کو بتائیں گے کہ آپ ان ویب سائٹس کو کیسے استعمال کریں؟


Share:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔

خبردار یہاں کلک نہیں کرنا

https://bookpostponemoreover.com/ecdzu4k4?key=838c9bda32013cb5d570dc64b3fd3a82

آپکا شکریا

لائیک کے بٹن پر کلک کریں

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو

تازہ ترین اشاعتیں

بلاگ آرکائیو