ANTI-ADBLOCK JS SYNC Data Science-ڈیٹا سائنس ~ کنوز دل

قارہین! تصوف کے موضوع پر آپ کتابوں کی فرمائش کر سکتے ہیں

Data Science-ڈیٹا سائنس


 DOWNLOAD

ڈیٹا سائنس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر ہم نے سوچا کے اس فیلڈ سے متعلق بنیادی معلومات اور تصورات کو اپنے قارئین تک آسان اردو زبان میں پوھنچا دیا جاۓ. انگریزی زبان میں کسی تصور کی تعریف رٹ لینا ایک چیز ہے اور اپنی مادری زبان میں اسے پڑھ کر ایسے سمجھ لینا کہ وقت پڑنے پر اسے زندگی اور کاروباری مسائل کے حل میں استعمال کر سکیں ایک اور بات ہے، اور یہی اس کتاب کا مقصد ہے. آپ اسے پڑھ کر با آسانی اس فیلڈ میں قدم جما سکیں گے اور یہ آپکے لئے ایک بہترین رہنما ثابت ہوگی.

آپ سب کی پذیرائی کا شکریہ، یہ اس کتا ب کا دوسرا ایڈیشن ہے، پہلا ایڈیشن دیکھتے ہی دیکھتےدو ہفتوں کی ریکارڈ مدت میں ختم ہوگیا۔ ہمیں سینکڑوں کے حساب سے ای میلز اور پیغامات موصول ہوئے جن میں سے بہت سے اچھے، کچھ تنقیدی اور کچھ بہت ہی برے تھے۔ اس فیڈبیک کو دیکھتے ہوئے اس ایڈیشن میں پانچ نئے ابواب کا اضافہ کیا گیا ہے اور باقی ابواب کو بھی بہتر بنایا گیا ہے تاکہ یہ کتاب آپ کی توقعات پر پوری اتر سکے۔

ڈیٹا سائنس کیا ہے؟ ڈیٹا سائنٹسٹ کیسے بنتے ہیں؟ وہ کونسے ٹولز اور لینگویجز ہیں جنہیں سیکھنا ضروری ہے؟ ڈیٹا سائنس اور بگ ڈیٹا میں کیا فرق ہے؟ ڈیٹا سائنس میں کیسے کمایا جا سکتا ہے؟ اس فیلڈ کا مستقبل کیا ہے؟ وہ کون سے ٹولز اور پروگرامنگ لینگویجز ہیں جنہیں سیکھنا ضروری ہے؟ اور ڈیٹا سائنس پراجیکٹ کی لائف سائیکل کیا ہے؟ ڈیٹا سائنس میں دنیا کی سب سے زیادہ اور پر کشش نوکریاں دستیاب ہیں۔ ایک ڈیٹا سائنٹسٹ سلیکون ویلی میں پاکستانی ٥ کروڑ سالانہ تک کما سکتا ہے۔ آپ اس شعبے سے کیسے منسلک ہو سکتے ہیں اور اس میں کس طرح کے مسائل حل کئے جاتے ہیں؟ اردو زبان میں اس موضوع پر یہ پہلی کتاب ہے جس میں آپ کو ان تمام سوالوں کے جواب ملیں گے۔ اس کتاب میں آپ کیگل، آر، پائیتھن، H2O اور پاور بی آئی کا تعارف بھی پڑھ سکیں گے۔

ڈیٹا سائنس ایک سوچ کا نام ہے جسے سمجھنے اور پروان چڑھانے میں وقت درکار ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ جو کام آپ چار سال کی بیچلرز ڈگری اور دو سال کے ماسٹرز میں نہ کر سکیں وہ دو سو صفحات کی ایک کتاب پڑھ کر ایک دن میں سیکھ جائیں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ کسی بھی شعبہ میں صحیح رہنمائی اور وہ بھی اس شعبہ کے ماہر سے جس نے زندگی کے کئی سال وہی کام کرتے ہوئے گزارے ہوں، بڑی نعمت ہے اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ اگر آپ ڈیٹا سائنس کو اپنا ذریعہ معاش بنانا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کو مایوس نہیں کرے گی۔

یہ کتاب آپ کو بتائے گی کہ ڈیٹا سائنس کیا ہے؟ یہ آپ کے لئے کیوں ضروری ہے؟ ایک ڈیٹا سائنس پراجیکٹ میں کون کون سے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے؟ ڈیٹا سائنس لائف سائیکل کیا ہے؟ مثال کے ساتھ سمجھایا گیا ہے کہ ڈیٹا سائنس پراجیکٹ میں کیا اور کیسے کیا جاتا ہے۔ آپ ایک ڈیٹا سائنٹسٹ کیسے بن سکتے ہیں؟ کون سے ٹولز اور لینگویجز سیکھنی چاہئیں؟ پیسہ کیسے کما سکتے ہیں اور آخر میں بہترین ٹولز اور لینگویجز کا تعارف بھی دیا گیا ہے۔

اس سیریز کی اگلی کتاب “مشین لرننگ” تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس میں آپ ڈیٹا سائنس میں استعمال ہونے والے الگورتھمز کا مفصل احوال پڑھ سکیں گے. اس سیریز کی کتابیں – پائیتھن پروگرامنگ، آر پروگرامنگ، مصنوعی ذہانت اور کیگل پہلے ہی شائع ہو چکی ہیں، انھیں پڑھنا نہ بھولیں.

اُمید ہے کہ آپ کو ہماری یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔ ہر وہ شخص جو ڈیٹا سائنس کے شعبہ میں جانا چاہتا ہے یا اس میں کام کر رہا ہے، اسے ایک بار یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہئیے۔

 

آپ گفتگو پبلیکیشنز کے اس لنک سے یہ کتاب آرڈر کرسکتے ہیں

آپ کی آراء و تنقید کے منتظر

ذیشان الحسن عثمانی – پرنسٹن، نیو جرسی، امریکہ

Share:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔

خبردار یہاں کلک نہیں کرنا

https://bookpostponemoreover.com/ecdzu4k4?key=838c9bda32013cb5d570dc64b3fd3a82

آپکا شکریا

لائیک کے بٹن پر کلک کریں

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو

تازہ ترین اشاعتیں

بلاگ آرکائیو