تاریخ میر پور مصنف:پروفیسر صلاح الدین، قیمت:1600 روپے، صفحات:716 ناشر:ادبستان، پاک ٹاور، سلطانی محلہ، کبیر سٹریٹ، اردو بازار، لاہور(03004140207) تاریخ کے پرت ماضی کی داستانیں بیان کرتے ہیں، مختلف علاقوں اور خطوں کے عروج و زوال کی کہانیاں سناتے ہیں۔ جن کے مطالعہ سے انسان بہت کچ…