آن لائن (online)ذکر
کیا ہے:۔آن لائن ذکر کا نام سن کر آپکے ذہین میں فوراً یہ خیال پیدا
ہوا ہوگا کہ آن لائن ذکر کیا ہے۔
آن لائن ذکر
کو سمجھنے جاننے کے لئے تھوڑی سے علم تصوف وسلوک سے آگاہی ضروری ہے،صوفیاء عظام کے
ہاں جو طریقہ اصلاح یا تزکیہ نفس کا جو کورس ہے، یہ کورس یا طریقہ ایسے ہی
ہے،جیسے قرآن حفظ کرنے یا دیگر علوم حاصل کرنے کے طریقے ۔ تفصیلی جواب یہاں
دیکھے
خصوصیت
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ:۔ اس سلسلہ عالیہ کا طرہ امتیاز نبی کریمﷺ کے دست
مبارک پر روحانی بیعت ہے ،یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں،بحمد تعالی سینکڑوں احباب کو
یہ سعادت حاصل ہے،خلوص فی النیت خلوص فی العمل کیساتھ جو چائیں آ کر دیکھ سکتا ہے۔مزید تفصیلات کے لئےیہ لنک دیکھئے۔یا آپ یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔لنک
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ میں جو طریقہ ذکر ہے اسکو اصطلاح تصوف میں پاس
انفاس کہا جاتا ہے،دارلعرفان منارہ جو کہ
سلسلہ نقشبندہ اویسیہ کا روحانی مرکز ہے وہاں ہر روز بعد از نماز عشاء محافل ذکر
کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر محمد اکرم
اعوان مد ظلہ العالی خود سالکین کو توجہ دیتے
ہیں۔ انٹر نیٹ کے ذریعے آپ اس بابرکت روحانی محافل میں شریک ہو سکتے ہیں،مگر آپ کو
اس مجلس ذکر ذکر میں شامل ہونے کے لئے دو چیزوں کا جاننا بے حد ضروری ہے۔
اول: طریقہ ذکر؟دوم : انٹرنیٹ کے ذریعے کیسے شامل
ہوتے ہیں؟
تفصیلات ذکر
فیوضات نبویﷺ کی دو قسمیں ہیں،ارشادات
رسولﷺ اور برکات رسولﷺ۔ارشادات میں قرآن وحدیث اور تمام تعلیمات شامل ہے،اور برکات
سے مراد کہ جس شخص ایمان اور صحبت پیغمبرﷺ نصیب ہوئی ،اسکی اصلاح اتنی اعلیٰ درجہ
کی ہوئی کہ اسکا جینا اور مرنا فقط اللہ کی رضا کے لئے بن گیا۔
جسطرح تعلیمات آج تک حروف الفاظ کی
شکل میں موجود ہیں اسی طرح برکات بھی سینہ بہ سینہ چلی آرہی ہیں:مزید تفصیلیہاں دیکھے
برکات نبوتﷺ کا حصول کثرت ذکر
اور صحبت شیخ ہے،ہمارے عمال کا دارو مدار نیت پر ہے اور نیت فعل دل کا ہے۔اسلئے
قرآن وحدیث میں ہدایت کا دارومدار قلب پر رکھا گیا۔اور اس قلب سے مراد وہ لطیفہ
ربانی ہے جو روح کا حصہ ہے،جس طرح جسم میں اعضائے رئیسہ ہیں ،بس اسی طرح روح کے
بھی مقامات ہیں جن کولطائف کہا جاتا ہے،انکے نام اور مقامات یہ ہیں۔
1۔قلب:یہ عین اسی جگہ پر ہے جہاں یہ
گوشت پوست کا دل دھڑکتا ہے،یعنی سینے میں بائیں طرف
2۔روح:ٹھیک پہلے لطیفے کے مقابل سینے میں دائیں طرف
3۔ سری :۔ پہلے لطیفے کے تین انچ اوپر بائیں طرف
4۔خفی:۔تیسرے لطیفے کے سامنےدائیں طرف
5۔اخفا:۔فمِ معدہ کی جگہ جہاں دونوں پسلیاں آکر ملتی ہیں
6۔نفس:پیشانی کے مقام پر
7۔ سلطان الاذکار:۔اس میں پورا جسم
شامل ہے(یعنی سر کے بالوں سے لیکر پاوں کے ناخن تک)
نقشہ کی مدد سے دیکھے
طریقہ ذکر:۔جس وقت آپ مجلس ذکر میں شامل ہونگے،شیخ المکرم ذکر شروع کرنے
سے قبل کچھ تسبیحات پڑھے گے،آپ انکے ساتھ ہی پڑھ لے ،پھر آپ فرمائے گے پہلا لطیفہ،تو آپ مکمل
یکسوئی اور توجہ کے ساتھ ساتھ قوت سے سانس کیھنچے اور خیال کریں کہ اسم ذات
اللہ میرے دل کی گہرائی میں اتر رہا ہے ،اور جب واپس سانس خارج ہو تو ھو کی چوٹ
واپس قلب پر لگے،آپ تسلسل کیساتھ سانس کی آمدو رفت پر گرفت کرکے اسی طریقہ کے
مطابق ذکر کرتے رہے،یہ بات واضح رہے کہ آپ نے سانس سے اللہ ھو نہیں پڑھنا بلکہ
خیال سے،توجہ سے پڑھنا ہے،پھر شیخ المکرم فرمائیں گے دوسرا لطیفہ،دوسرے لطیفہ کو
کرتے وقت ہر داخل ہونے والی سانس کے اتھ اسم" اللہ" دل کی گہرائی میں
اترتا چلا جائے،اور ہر خارج ہونے والی سانس کیساتھ " ھو " کی چوٹ دوسرے
لطیفہ پر لگے،اسی طرح تیسرے،چوتھے،اور پانچویں لطیفہ کو کرتے وقت ہر داخل ہونے
والی سانس کے ساتھ "ھو" کی چوٹ اسی لطیفہ پر لگے جو کیا جا رہا ہو، اوپر
دئیے گئےنقشے میں انسان کے سینے ماتھے اور سر پر لطائف کے مقامات بتائے گئے ہیں
،جن کا خیال کرکے ذکر کیا جاتا ہے
چھٹا لطیفہ:۔ ہرداخل ہونے والی سانس کے ساتھ اسم ذات "اللہ" دل کی
گہرائیوں میں اترتا چلاجائے اور ہر خارج ہونے والی سانس کیساتھ "ھو" کا
شعلہ پیشانی سے نکلے۔
ساتواں لطیفہ:۔ہر داخل ہونے والی سانس کیساتھ اسم "اللہ" دل کی
گہرائیوں میں اترتا چلا جائے اور خارج ہونے والی سانس کیساتھ "ھو کا شعلہ
پورے بدن کے ایک ایک مسام اور خلیہ سے باہر نکلے۔
ساتویں لطیفہ کے بعد پھرپہلا لطیفہ
کیا جاتا ہے،جسکا طریقہ سب سے پہلے بیان ہوا ہے، تھوڑی دیرلطیفہ قلب پر ذکر کرنے
کے بعد شیخ المکرم فرمائیں گے"اللہ اللہ اللہ"تو ابھی جو آپ تیزی سے
سانس لے رہے تھے یا جسم کی جو حرکت اسکو چھوڑ دے ،پرسکون ہو جائے اور نارمل طبعی
حالت میں سانس لے،پھر شیخ المکرم اگے مختلف مراقبات کروائیں گے،مثلاً آپ فرمائیں
گے "حدیت"معیت" اقربیت"سیر کعبہ،روضہ اطہرﷺ،مسجد نبویﷺ ،تو آپ
اس دوران نارمل حالت میں سانس لیتے ہوئے صرف لطیفہ قلب پر ذکر کرتے رہے۔
وضاحت
ذکر کے دوران سانس تیزی اور قوت سے
لیا جائے،اور ساتھ ہی جسم کی حرکت جو سانس کے تیز عمل کے ساتھ خود بخود شروع ہو
جاتی ہے،پورا خیال رہے کہ کوئی سانس " اللہ " کے ذکر سے خالی نہ ہو،توجہ
قلب پر مرکوز اور ذکر کا تسلسل ٹوٹنے نہ پائے۔
الحمدللہ اس وقت پوری
دنیا میں تعلیم وتربیت کے لئے سلسلہ عالیہ کے مراکز موجود ہیں ،آپ اندرون ملک یا
بیرون ملک جہاں بھی مقیم
ہیں ، آپ darulirfan@gmail.com dwww.oursheikh.org - یا
054356220 پررابطہ کر معلومات لےسکتے ہیں۔
انٹرنیٹ کے ذریعے مجلس ذکر میں شامل ہونے کا طریقہ
پہلا
طریقہ:۔ بذریعہ پال ٹاک palltak
2۔اگر آپ کے پاس
پال ٹاک کی آئی ڈی نہیں ہے تو سائن اپ ہو کر اپنی آئی ڈی بنالے،اور الاگ ان ہو
جائے۔آئی ڈی حاصل کرنے کے لئے یہاں رابطہ کریں۔ON LINE ZIKAR
3۔لاگ ان ہونے
کے بعد آپ کو میسنجر میں نیچے viewلکھا ہوا نظر آئے گا۔نیچے سکرین شارٹ پر نمبر1 لکھا ہوا
دیکھے،viewپر کلک کریں۔
4۔ اب آپکے سامنے ایک نئی ونڈو کھل جائے گی اس میں آپRilligion&spirtualityپر کلک کریں،سکرین
شارٹ نمبر2 لکھا ہوا دیکھے۔
5۔Rilligion&spirituality
پر کلک کرنے سے ساتھ Room in Rilligion&spirtuality میں islam کیٹگری پر کلک
کریں،سکرین شارٹ نمبر3 دیکھے۔
6۔یہاں پر آپourshaikhپر کلک کرنے سے ایک نئی ونڈو کھل جائے گی ،جہاں آپ شیخ المکرم
دامت برکاتہم عالیہ کے ساتھ آپ ذکر شامل
ہو سکتے ہیں
نوٹ:۔چاٹ
روم((chat roomمیں oursheakhتب
ملے گا جب ذکر کا ٹائم ہوگا ورنہ وہاں our sheikhکے نام کی کوئی آئی ڈی نہیں
ملے گے
2۔آپکے سامنے User
loginکا ایک باکس کھل جائے گا user name میں اپنا نام لکھیں اور password میں guest لکھیں
اورsign in پر کلک کریں سکرین شارٹ نمبر2 دیکھیں
Asslam o Alaikum
جواب دیںحذف کریںVery good and Informative article about Zikar-e Qalbi.
Jazak Allah.
یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںوعلیکم السلام،شکریا بھائی،بس کوشش یہیں ہے کہ اس نعمت کو عام کیا جائے
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ
جواب دیںحذف کریں