ANTI-ADBLOCK JS SYNC مارک ٹوین کون تھا؟ ~ کنوز دل

قارہین! تصوف کے موضوع پر آپ کتابوں کی فرمائش کر سکتے ہیں

مارک ٹوین کون تھا؟

 
مارک ٹوین کون تھا؟

1849ء میں امریکہ میں کانوں سے سونا چاندی تلاش کرنے کا ایک بخار چھا گیا۔ اِس جستجو میں شریک ہونے والوں کو Forty Niners کہا گیا۔ لیکن یہ محض ایک آغاز تھا۔ ایک عشرے بعد نہ صرف سونا بلکہ چاندی بھی ملی۔ بیس ہزار کان کُن اِڈاہو کی طرف بھاگے، مزید پچیس ہزار نے مونٹانا کا رُخ کیا، اور تقریباً ایک لاکھ کھدائی کرنے والے کولوراڈو جا پہنچے۔ سب سے زیادہ خزانے ڈیوڈسن ماؤنٹین نواڈا سے آئے جہاں چاندی کی نئی کان Comstock Lode کے قریب ورجینیا سٹی کے خیمے، کچے جھونپڑے اور جھونپڑیاں بن گئیں۔
اِن تمام جگہوں پر چند ایک متلاشی ہی امیر ہوئے۔ زیادہ تر کی قسمت مشرق سے آئے ہوئے Sam Clemens جیسی ہی خراب تھی جس نے فلالین (flannel) کی قمیض اور بڑا سا ہَیٹ خریدا، مونچھیں بڑھائیں اور کھدائی شروع کر دی۔ اُس نے مذاق میں کہا کہ یہ علاقہ ’’حیرت انگیز طور پر سونے، چاندی، پیتل، سیسے، کوئلے، لوہے، پارے، ماربل، گرینائٹ، چاک، پلاسٹر آف پیرس (جپسم)، چوروں، قاتلوں، لفنگوں، خواتین، بچوں، وکیلوں، مسیحیوں، انڈینز، چینی باشندوں، ہسپانویوں، جواریوں، دھوکے بازوں، کیوٹیز (cuyotès)، شاعروں، مبلغوں اور جنگلی خرگوشوں سے بھرا پڑا ہے۔
سام کلیمنز پانچ مہینے تک خرگوش کی طرح دیوانہ وار اِدھر اُدھر کھدائی کرتا رہا۔ وہ ایک ناقص سے کیبن میں رہتا، ٹھنڈی راتیں برداشت کرتا، خراب کھانا کھاتا اور بدنصیبی کا شکار ہوتا رہا۔ اُس نے اپنے بھائی کو خط میں لکھا، ’’مجھے پچاس یا سو ڈالر بھیجو، جتنے بھی ہوں۔ میں کامیابی یا ناکامی میں سے ایک تک پہنچ کر رہوں گا.....۔ میری کمر میں درد ہے اور ہاتھوں میں چھالے پڑے ہیں۔‘‘ وہ ناکام ہوا، اور انجام کار ایک مِل میں ملازمت کر لی جہاں کانوں سے نکالی گئی دھاتوں کو کرش کیا جاتا تھا۔ اُسے صرف 10 ڈالر فی ہفتہ تنخواہ ملتی تھی۔ پہلی تنخواہ وصول کرنے کے بعد سام نے اپنے باس کو بتایا کہ وہ چار لاکھ ڈالر ماہانہ حاصل کرنا چاہتا تھا۔ اُسے وہیں کھڑے کھڑے برطرف کر دیا گیا۔
کان کنوں کو پتا چلا تھا کہ پائیدار منافع کمانے کا واحد طریقہ بڑے سے بڑا ہوتے جانا تھا۔ ایسے کاروبار کامیاب ہوتے تھے جو چاندی کو کرش کرنے کے لیے مشینیں یا بجلی سے چلنے والے پمپ خرید سکتے جن کی تیز دھار پہاڑ کے اندر سے مٹی کو پھاڑ کر کچ دھات الگ کر دیتی۔ جہاں تک سام کلیمنز کا تعلق ہے تو وہ انجام کار امیر ہو ہی گیا – لیکن صرف نوکریاں بدل کر۔ ابتدا میں ناکامیوں کے بعد وہ اپنی مہمات کے متعلق لکھنے لگا اور قلمی نام مارک ٹوین اختیار کیا۔ آخرکار وہ واپس مشرق میں گیا اور امریکی ادب کی مشہور ترین کتاب تخلیق کی: The Adventures of Huckleberry Finn۔
امریکہ کی تاریخ (ناشر الفیصل پبلشرز، 04237230777) سے اقتباس



Share:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔

خبردار یہاں کلک نہیں کرنا

https://bookpostponemoreover.com/ecdzu4k4?key=838c9bda32013cb5d570dc64b3fd3a82

آپکا شکریا

لائیک کے بٹن پر کلک کریں

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو

تازہ ترین اشاعتیں

بلاگ آرکائیو