ANTI-ADBLOCK JS SYNC شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کے دو مفید مکتوب ~ کنوز دل

قارہین! تصوف کے موضوع پر آپ کتابوں کی فرمائش کر سکتے ہیں

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کے دو مفید مکتوب

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒکے دو مفید مکتوب
اس وقت ہمارے سامنے ان کی آخری عمر کا قلمی و تحقیقی اثاثہ’’ نادر مکتوبات شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی صورت میں موجود ہے جو ادارہ ثقافت اسلامیہ سے شائع ہوا ہے۔جس میں آپ نے حضرت شاہ ولی اللہؒ کے ڈیڑھ سو کے قریب نادرمکاتیب کا سلیس اردو ترجمہ کرکے اہلِ علم کے افادہ کے لائق بنایاہے۔ان مکاتیب کو حضرت شاہ ولی اللہؒ کے نامور اور محبوب ترین شاگرد شیخ محمد عاشق پھلتی اور ان کے فرزند مولانا عبد الرحمن پھلتی نے جمع کیا ہے۔ ان مکاتیب میں ذاتی احوال کے علاوہ بہت سے اسرار شریعت بھی موجود ہیں۔ ذیل میں آپ کے دو مکتوبات نقل کیے جارہے ہیں؛ان میں ایک مکتوب حضرت کی گرانقدر وصیتوں پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرے مکتوب میں حضرات صوفیاء اکرام میں رائج بیعت کی حقیقت اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر بڑی خوبصورتی اور جامعیت کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے، یہ مکاتیب علماء ، طلبہ اورحضرات شیوخ طریقت سے منسلک افراد کے لیے بہت مفید اور رہنما ہیں۔
پہلا مکتوب:چند اہم وصیتیں
برادرم میر نور شاہ
بعد سلام ،مطالعہ کریں؛
میری پہلی وصیت ارکانِ اسلام کو قائم رکھنے اور بدعتوں اور کبیرہ گناہوںسے دور رہنے کی ہے۔ جس نے ارکانِ اسلام میں سستی کی یا گناہوں کا مرتکب ہوا یا بدعتوں کا معتقد ہوا، وہ نجات کے راستے سے دور جاپڑا۔انا للہ وانا الیہ راجعون
ان مذکورہ بالا باتوں کو پختہ و مضبوط کرلینے کے بعد طاعاتِ قلبی و زبانی اور اعمالِ اعضائ وجوارح سے اوقات کو معمور رکھنا ہے۔ جب تک اوقات کو معمور نہ رکھا جائیگا، نقش ونگار جو کہ مقامات و احوال سے عبارت ہیں کس دیوار پر قائم کریں گے؟
کارِ عالم درازی دارد
ہر چہ گیرید مختصر گیرید
﴿دنیا کا کام بہت طول رکھتا ہے، یہاں کا جو کام بھی اختیار کرو مختصر اختیار کرو۔﴾
ہم نے فرض کیا کہ کسی شخص کو زہر دیا گیا۔ تمام اطبائ اس بات کو یقینی طور پر جانتے ہیں کہ اگر ایک ساعت گذر جائے گی اور یہ شخص قے نہ کریگا تو مرجائیگا۔
یہ مصافحہ فقیر کو مشائخ طریقہ سے دو طرح سے پہنچا ہے ،ایک یہ کہ شیخ اپنے داہنے ہاتھ کو مرید کے داہنے ہاتھ پر رکھے اور کہے کہ میں نے تجھ کو اپنی فرزندی میں قبول کیا اور میں تجھ کو متابعتِ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم اور فلاں سلسلے کے ﴿یعنی جس سلسلے میں بیعت ہورہی ہے﴾ مشائخ کی محبت کی وصیت کرتا ہوں۔ اور مرید کہے کہ میں نے آپ کو اپنا شیخ ﴿پیر﴾ مان لیا اور میں نے آپ کی وصیت کے مطابق متابعت آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم اور اس سلسلے کے مشائخ کی محبت کو اپنے دل پر مضبوط طریقے سے جمالیا۔ مصافحہ کا یہ طریقہ فقیر کو مشائخِ عرب سے پہونچا ہے اور اللہ تعالیٰ کے اس قول کا ظاہر ید اللہ فوق ایدیھم ﴿الفتح:۱﴾ اس پر دلالت کرتا ہے۔ مصافحہ کادوسرا طریقہ یہ ہے کہ شیخ مرید کے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں ہاتھوں میں لیکر کلماتِ ماثورہ کو جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت ہیں تلقین کرے اور یہی عمل فقیر کے والد ماجد قدس سرہ ﴿حضرت شاہ عبد الرحیم(رح)﴾ کاتھا۔ وہ فرماتے تھے کہ خواب کے اندر آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے میری بیعت اسی طریقہ پر ہوئی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے میرے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں مبارک ہاتھوں میں لے لیا تھا پس میرے نزدیک یہی طریقہ محبوب ہے اور اس فقیر حقیر عفی عنہ کو بھی جو دولت بیعت ﴿آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم﴾ سے خواب میں نصیب ہوئی اسی طریقہ پر تھی اور کلماتِ ماثورہ یہ ہیں:الحمد للہ نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونؤمن بہ ونتوکل علیہ ونعوذ باللہ من شرور انفسنا ومن سیئات اعمالنا من یھدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضللہ فلا ھادی لہ و اشہد ان لا الٰہ الا اللہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بعد دو تین آیتیں مناسب معنی تلاوت کرے۔ مثلا:ان الذین یبایعونک انما یبایعون اللہ ید اللہ فوق ایدیھم فمن نکث فانماینکث علی نفسہ ومن اوفی بما عاہد علیہ اللہ فسیؤتیہ اجراً عظیماً۔﴿الفتح ۰۱﴾﴿جولوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے، پس جو عہد توڑے گا وہ اپنے نفس کے لیے عہد توڑے گا، اور جو اللہ سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے گا اسے اجرِ عظیم دیا جائیگا﴾﴿۲﴾ یاایھا الذین اٰمنوا اتقوا اللہ وابتغوا الیہ الوسیلۃ و جاہدوا فی سبیلہ لعلکم تفلحون ﴿المائدہ۵۳﴾ ﴿اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلے تلاش کرو اس کی راہ میں مجاہدہ کرو تا کہ تم فلاح پا جاؤ﴾تلاوت کرے۔اس کے بعد﴿شیخ﴾ کہے ﴿کہ﴾ کہو! اٰمنت باللہ بما جائ من عنداللہ علیٰ مراد اللہ ﴿میں اللہ پر ایمان لایا ساتھ اس چیز کے جو اللہ کی مراد کے مطابق اللہ کی طرف سے آئی ہے﴾اٰمنت برسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم علٰی مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ،تبرأت من جمیع الکفر والعصیان استغفراللہ الذی لا الٰہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ۔بایعتُ رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ و سلم بواسطۃ خلفائہٰ علی خمس شھادۃ ان لا الہ الا اللہ وان محمدا عبداللہ ورسولہ واقام الصلوٰۃ وایتائ الزکوٰۃ وصوم رمضان وحج البیت ان استطعتُ الیہ سبیلا۔بایعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم بواسطۃ خلفائہ علی ان لااشرک باللہ شیئا ولا اسرق ولا ازنی ولا اقتل ولا اتی ببھتان افتریہ بین یدی ورجلی ولا اعصیہ فی معروف ۔ ﴿اور ایمان لایا میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر جس طرح کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم چاہتے ہیں میں بے تعلق ہوا تمام کفر کی باتوں سے اور گناہوں سے، میں اللہ حی وقیوم سے استغفار کرتا ہوں اور اس سے توبہ کرتا ہوں اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے بیعت ہوتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے خلفائ کے واسطے سے ان پانچ باتوں پر:﴿۱﴾اللہ ایک ہے اور محمدصلی اللہ علیہ و سلم اس کے بندے اور رسول ہیں ﴿۲﴾ اس پر کہ نماز قائم کروں گا ﴿۳﴾ زکوٰۃ دوں گا ﴿۴﴾رمضان کے روزے رکھوں گا ﴿۵﴾ اگر استطاعت ہوئی تو حج بیت اللہ کروں گا۔ اور میں نے بیعت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے آپ کے خلفائ کے واسطے سے اس بات پر کہ اللہ کے ساتھ کسی کو کو شریک نہیں کروں گا اور کسی پر بہتان اور تہمت نہ لگاؤں گا اور میں معروف میں ان کی نافرمانی نہیں کروں گا ﴾اس کے بعد کہو کہ اخذت الطریقۃ الفلانیۃ المنسوبۃ الی الشیخ الاعظم والقطب الافخط الشیخ فلان اللہم ارزقنا فتوحھا واحشرنا فی زمرۃ اولیائھا برحمتک یا ارحم الراحمین۔﴿یعنی میں نے فلاں سلسلہ کو اختیار کیا جو کہ فلاں شیخ اعظم اور قطب الافخم﴿شیخ کا نام لے﴾ کی طرف منسوب ہے۔ اے اللہ ہمیں اس کی فتوحات و برکات نصیب فرما اور اس کے اولیائ کے زمرے میںہمارا حشر فرما اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے﴾اس کے بعد چاہیے کہ شیخ مرید کی استقامت کے بارے میں دعا کرے اور پوری پوری کوشش سے اللہ تعالیٰ کی جناب میں مرید کے حسنِ خاتمہ کو طلب کرے۔اس کے بعد صلوٰۃ مسنونہ یعنی اشراق، ضحی﴿چاشت﴾،صلوٰۃ الزوال، صلوٰۃ الاوابین اور تہجد پڑھنے کا حکم کرے اور صبح و شام اور سوتے وقت کے اوراد مختصر طریقے پر تعلیم و تلقین کرے۔ خاص طور پر مسبحاتِ عشر کی تاکید کرے کیونکہ یہ اکثر و بیشتر صوفیہ کا معمول ہے۔رضوان اللہ علیھم۔ اور تاکید بلیغ اقامتِ شریعت کے بارے میں اور بدعات،خواہشاتِ نفسانی، فحش، غیبت اور زبان کی تمام آفتوں سے اجتناب کے لیے ضروری ہے۔ہمیں اسی کلام پر اپنی بات کو ختم کرنا چاہیے۔والحمد للہ عزوجل والسلام علی سید الرسل الکرام.


بشکریا مدثر جمال تونسوی
Share:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔

خبردار یہاں کلک نہیں کرنا

https://bookpostponemoreover.com/ecdzu4k4?key=838c9bda32013cb5d570dc64b3fd3a82

آپکا شکریا

لائیک کے بٹن پر کلک کریں

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو

تازہ ترین اشاعتیں

بلاگ آرکائیو