ANTI-ADBLOCK JS SYNC تکوینی فیوضات و رشد و ہدایت ~ کنوز دل

قارہین! تصوف کے موضوع پر آپ کتابوں کی فرمائش کر سکتے ہیں

تکوینی فیوضات و رشد و ہدایت


    تکوینی فیوضات و رشد و ہدایت

اس عبارت سے یہ تأثر ملتا ہے کہ قطب ابدال تو ترقی کر کے قطب مدار بن سکتا ہے لیکن اس سے آگے ترقی کے لئے دوسرا زینہ ہے جو قطب ارشاد سے شروع ہوتا ہے۔ گویا قطب مدار کے لئے غوثیت سے قبل قطب ارشاد کے منصب سے گزرنا ہوگا۔ کیا یہ تاثر درست ہے؟ رہنمائی فرمائی جائے۔
          اولیاء اللہ بھی مختلف شان اور فضائل رکھتے ہیں اور ان کے مناصب بھی مختلف ہیں، جیسا ابدال، قطب مدار، قطب ارشاد، قطب الاقطاب، غوث، قیوم، افراد، قطب وحدت اور صدیق۔ابدال ترقی کر کے قطب ابدال بن سکتا ہے، قطب ابدال ترقی کر کے قطب مدار بن سکتا ہے۔ اسی طرح دوسری طرف قطب الارشاد و قطب الاقطاب ترقی کر کے غوث بن سکتا ہے، غوث ترقی کر کے قیوم بن سکتا ہے، قیوم ترقی کرکے فرد، علیٰ ھذا القیاس۔ قطب الاقطاب غوث کا محرر ہوتا ہے۔ 

شرطِ ولایت

          مگر خوب یاد رکھ لیں، یہ تمام کمالات و مناصب آقائے نامدار محمد رسول اللہﷺ و صحابہ کی جوتیوں کی خاک سے ملتے ہیں۔
          جو شخص رسول اکرمﷺ کی مخالفت کرے اور اس کے اعمال خلافِ سنت ہوں اور شریعت کی حدود سے تجاوز کا مرتکب بھی ہو اور پھر دعویٰ ولایت کرے تو وہ کذّاب ہے۔ قرآن کریم اسے جھوٹا کہتا ہے۔
 قَالَ اللہُ تَعَالیٰ:
 قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللہُ ۔
کہہ دیجئے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہوتو میری پیروی کرو اللہ تم سے محبت کریں گے۔ (سورۃ آل عمران، آیت31-)

شرح الاسرار
            حضرت جؒی نے مناصب کا تذکرہ فرماتے ہوئے ان کے حصول کی دو شرطیں بیان فرمائیں:
‘‘یاد رکھنا یہ مناصب جو میں نے بیان کئے ہیں ان کے حصول کی دو ہی شرطیں ہیں: اول اتباع شریعتِ محمد رسول اللہﷺ بمعہ اتباع سنت رسول اللہﷺ، دوم ذکرِ دوام بمعہ ربط بالشیخ۔ چونکہ شیخ سے قلبی تعلق ہوتا ہے اور بہت ہی نازک تعلق ہوتا ہے، اس کا خیال کیا جائے۔’’
            حضرت جؒی نے ایک ساتھی کو منصب عطا ہونے پر مبارک دی تو وہ اپنی نااہلی کا اظہار کرنے لگے۔ آپؒ نے فرمایا:
دادِ اُو را قابلیت شرط نیست
بلکہ شرطِ قابلیت دادِ اوست


(اس کی عطا کے لئے قابلیت شرط نہیں

بلکہ قابلیت بھی اس کی عطا سے مشروط ہے۔)
Share:

1 تبصرہ:

  1. اللہ پاک سبھانہ کا ہر دور مین کسی کو بھی منتخب کرنے کا انداز انسانی محدود شعور اور سوچ سے بالاتر ہے - وہ ہر بدلتے دور مین اپنی توحید کو ایک نیی شان اور جدید زمانے کے تیزی سے بدلتے ھویے تقاضوں کے مطابق ظاہر کرتے ہین- اور روح محمدی سلطان الارواح دنیا کی سب سے بڑی اور قوی روح ھے- آپ صلعم ﷺ آج بھی مسلسل ارتقاع پر ہین اور دنیا کی ہر زبان اور ہر جدید علم اور ٹیکنالوجی سب سے بہتر جانتے ہین اور قطب ارشاد، غوث، امام وقت اور اپنے عاشقوں کی بھی آج اسی طرح سے رہنمایی فرماتے ہین جس طرح سے صحابہ اکرام کی فرماتے تھے کیونکہ آپ صلعم دنیا قدیم اور جدید مین ایک پل کی طرح سے حایل ہین-
    صلاح الدین محمود
    0301 8464650
    0336 8464650

    جواب دیںحذف کریں

علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔

آپکا شکریا

مشہور اشاعتیں

لائیک کے بٹن پر کلک کریں

تازہ ترین اشاعتیں

بلاگ آرکائیو

بلاگ آرکائیو