ANTI-ADBLOCK JS SYNC مقدمہ(اسرار لحرمین) ~ کنوز دل

قارہین! تصوف کے موضوع پر آپ کتابوں کی فرمائش کر سکتے ہیں

مقدمہ(اسرار لحرمین)

اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم


فَقَالَ اللہُ تَعَالیٰ:
وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَۃط اَتَصْبِرُونَج وَكَانَ رَبُّكَ بَصِیرًا O
اور (لوگو!) ہم نے تم میں سے ایک کو دوسرے کے لئے آزمائش (کاذریعہ) بنایا ہے کیا تم صبرو کرو گے؟ (یعنی صبر کرنا چاہیئے) اور آپ کا پروردگار خوب دیکھ رہا ہے۔ (الفرقان: 20)
          حرمین شریفین کی زیارت کی سعادت حاصل ہونا محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہوتا ہے اور وہاں کی برکات سے کماحقہٗ بہرہ ور ہونا اہل بصیرت و اہل دل صوفیاء کرام کا خاصہ ہے۔ ان مقدّس مقامات کے اسرار و کیفیات کا بیان کرنے سے پہلے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ محققین صوفیاء کرام کے مختصر حالات بیان کئے جائیں اور ان حضرات کو اہلِ زمانہ کے ہاتھوں جو مصائب دیکھنے پڑے، ان کا بیان ہو اور اولیاء اللہ کے مناصب اور ان کے فرائضِ منصبی کا اجمالی ذکر ہو جائے۔

          اس سلسلہ میں یہ بنیادی حقیقت سمجھ لینی چاہیئے کہ ولایت کی حیثیت نیابتِ نبوت کی ہے۔ اس لئے نبی اکرمﷺ کی کامل اتباع کے بغیر ولایت کا تصور بھی نہیں ہو سکتا اور اگر کوئی شخص حضور اکرمﷺ کے اتباع سے بے نیاز ہو کر ولایت کا دعویٰ کرے تو وہ یقیناً جھوٹا ہے اور ناقابلِ اعتبار ہے۔
Share:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔

خبردار یہاں کلک نہیں کرنا

https://bookpostponemoreover.com/ecdzu4k4?key=838c9bda32013cb5d570dc64b3fd3a82

آپکا شکریا

لائیک کے بٹن پر کلک کریں

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو

تازہ ترین اشاعتیں

بلاگ آرکائیو