ANTI-ADBLOCK JS SYNC جغرافیہ کے قیدی (26) ۔ مغربی یورپ ۔ شمال اور جنوب ~ کنوز دل

قارہین! تصوف کے موضوع پر آپ کتابوں کی فرمائش کر سکتے ہیں

جغرافیہ کے قیدی (26) ۔ مغربی یورپ ۔ شمال اور جنوب

 جغرافیہ کے قیدی (26) ۔ مغربی یورپ ۔ شمال اور جنوب

شمالی یورپ میں ممالک جنوب کے مقابلے میں زیادہ امیر ہیں اور ایسا صدیوں سے
ہے۔ شمال میں صنعت کاری زیادہ ہے اور معاشی خوشحالی بھی۔ شمال میں تجارتی راستے بنانا اور برقرار رکھنا آسان ہے۔ اس کے مقابلے میں سپین جیسے ملک کو تجارت کے لئے یا تو پائرینی عبور کرنا پڑتا ہے یا پرتگال اور شمالی افریقہ کی محدود منڈی تک محدود رہنا ہوتا ہے۔
جنوبی اور شمالی یورپ میں فرق کی ایک جزوی وجہ یہ بھی ہے کہ جنوب میں ساحل کے ساتھ زرعی میدانوں کی تعداد کم ہے۔ اور انہیں خشک سالی اور قدرتی آفات کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں شمالی یورپ میدان فرانس سے لے کر روس میں کوہ یورال تک پھیلا ہے۔ اس میں بڑے پیمانے پر کامیاب زراعت ہو سکتی ہے۔ آبی گزرگاہیں فصلوں اور سامان کی ترسیل بھی آسان کر دیتی ہیں۔
اس میدان میں سب سے زیادہ فائدہ فرانس کو ہے۔ اس میں مغربی یورپ کی زرخیز زمین کا سب سے بڑا حصہ ہے اور اس کے کئی دریا ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ ایک دریا (دریائے سن) مغرب کی جانب جا کر بحراوقیانوس میں گرتا ہے۔ ایک (دریائے رون) جنوب میں جا کر بحیرہ روم میں۔ یہاں بڑی حد تک چپٹی زمین ہے۔ اور ان عوامل کی وجہ سے اس کے علاقوں کا ایک ملک میں متحد ہونا آسان ہے۔ اور نپولین کے وقت سے اس کی طاقت مرکز میں رہی ہے۔
جنوب اور مغرب میں کئی ممالک ہیں جو دوسرے درجہ کی یورپی طاقتیں ہیں۔ اس میں جزوی وجہ ان کی جگہ ہے۔ جنوب میں اٹلی ہے جو کہ ترقی کے لحاظ سے شمال سے پیچھے ہے۔ اور اگرچہ یہ 1871 سے ایک ملک رہا ہے (وینس اور روم کو ملا کر) لیکن اس ملک کے اپنے شمال اور جنوب میں اختلافات زیادہ ہیں اور بڑھ رہے ہیں۔
سپین بھی جدوجہد کر رہا ہے اور عرصے سے کرتا رہا ہے۔ اس کے ساحلی میدان زرخیز نہیں۔ دریا لمبے نہیں۔ مغربی یورپ سے رابطہ پیرینی پہاڑ مشکل کر دیتے ہیں۔ اور اس کے جنوب میں بحیرہ روم کی دوسری طرف کے ملک غریب ہیں اور اچھے تجارتی پارٹنر نہیں بن سکتے۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد یہاں پر فرانکو کی آمریت تھی اور ملک کی سیاسی ترقی منجمد ہو گئی۔ فرانکو 1975 میں وفات پا گئے۔ سپین 1986 میں یورپی یونین میں شامل ہو گیا۔ 1990 کی دہائی میں اس نے ترقی کر کے باقی یورپ کے ساتھ آ جانے کا سفر شروع کیا۔ لیکن اس کی جغرافیائی اور اقتصادی کمزوریاں اسے پکڑ لیتی ہیں۔ بجٹ سے زیادہ اخراجات اور معاشی ڈسپلن نہ ہونے کی وجہ سے 2008 کے بحران میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔
(جاری ہے)
تحریر: وہارا امباکر
Share:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔

آپکا شکریا

مشہور اشاعتیں

لائیک کے بٹن پر کلک کریں

تازہ ترین اشاعتیں

بلاگ آرکائیو

بلاگ آرکائیو