ANTI-ADBLOCK JS SYNC حصول تزکیہ ~ کنوز دل

قارہین! تصوف کے موضوع پر آپ کتابوں کی فرمائش کر سکتے ہیں

حصول تزکیہ

                                             حصول تزکیہ
تزکیہ کس طرح ہوتاتھا؟صرف نگاہ مصطفیﷺ سے اور صحبت نبوی ﷺ سے،خواہ وہ بالکل تھوڑی دیر کے لئے ہو،کہ صفائی باطن سے ولایت خاص نصیب ہوتی ہے۔اگر سارے جہان کے ولی جمع ہو جائیں تو صحابی نہیں بن سکے گے،بلکہ اسکی گرد پا پر سب نثار ہیں۔اورآپ ﷺ کی صحبت کا کمال یہ ہے کہ آن واحد میں درجہ صحابیت پر فائز کر دیتی ہے۔
آپ ﷺ سے دوطرح کا فیض نصیب ہوتا ہے،ایک علم ظاہر کہ اقوال و افعال رسول ﷺ کا مرقع ہے،قرآن وحدیث اور فقہ سب اسی قبیل سے ہیں ،اور (دوسرا)فیض صحبت کہ انعکاسی طور پر مجلس میں حاضر ہونے والوں کو نصیب ہوتا ہے۔اور مس خام کو کندن بناتا ہے،دلوں کو روشن اور سینوں کو منور کرتا ہے،اور استقامت علی الحق کی استعداد پیدا کرتا ہے۔اور پہلی قسم کے فیض کی بنیاد بھی یہی فیض صحبت بنتا ہے ورنہ علم پر فائدہ مرتب نہیں ہوتا
تزکیہ کے لئے کتاب اور معلم دونوں کی ضرورت ہے :۔تزکیہ اس باطنی طہارت کا نام ہے جو اطاعت رسو ل ﷺ کا جذبہ پیدا کرے ،دل سے انا کے بت ٹوٹیں،اور عظمت الٰہی نصیب ہو،جو نگاہ میں وسعت دے کہ دونوں جہانوں کو دیکھ رہی ہو ،جو یہ قابلیت عطا کرے کہ انسان بستا دنیا میں ہواور تعمیر آخرت کی کر رہا ہو۔( تفسیر قرآن اسرار التنزیل سے اقتباس)
Share:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔

خبردار یہاں کلک نہیں کرنا

https://bookpostponemoreover.com/ecdzu4k4?key=838c9bda32013cb5d570dc64b3fd3a82

آپکا شکریا

لائیک کے بٹن پر کلک کریں

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو

تازہ ترین اشاعتیں

بلاگ آرکائیو