تصوف صفائے قلب کا نام ہے
دیکھا
گیا ہے کہ بیماری میں انسان اکثر کھانا پینا ترک کر دیتا ہے،باوجود اسکے
کہ انہیں غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن احساس ضرورت یعنی بھوک نہیں لگتی
،خوراک کے بغیر مزید لاغر ہو جاتے ہیں اور موت کے قریب تر ہو جاتے
ہیں۔انسانی روح کی غذا تجلیات باری تعالیٰ ہیں ،اسکی صحت کا مدار عبادت پر
ہے۔فرائض روح کی صحت و بقاء کیلئے بنیادی غذا ہیں۔توبہ اسکا علاج ہے اورذکر
اللہ علی الدوام یعنی ہر لمحہ اللہ کی یاد میں رہنا اسکی حیات ہے۔جب روح
ذکر اللہ سے غافل ہوتی ہے تو بیمار ہو جاتی ہے،بیمار روح کو نیکی کی بھوک
نہیں لگتی،عبادات اس پر گراں گذرتی ہے ،اور باالآخر ترک ہو جاتی ہیں تصوف
اس فن کا نام ہے جو روح کو یعنی قلب کو پھر صحت و جلا بخشتا ہے،تصوف صفائے
قلب کا نام ہے ،اسکے ماہرین مشائخ کہلاتے ہیں ،ان کے سینے ان حیات آفریں
برکات سے روشن ہوتے ہیں ،جو آپ ﷺ کے قلب اطہر سے کائنات میں جاری ساری
ہیں۔ہر دور میں ان برکات سے انسانی قلوب کا تزکیہ (صفائی) کرنا آپ ﷺ کا
منصب جلیلہ ہے کیونکہ قیامت تک آپ ﷺ کا دور رسالت ہے لہذا ہر دور میں ایسے
روشن سینے ضرور ہیں گے،جو ان برکات کے امین ہونگے،اور جن کی صحبت میں رہ کر
خلوص سے ذکر اللہ کی نعمت حاصل کر کے تزکیہ (تصوف ) حاصل ہو سکے
گا۔(ماہنامہ المرشد اکتوبرء ۲۰۱۳ دارالعرفان منارہ)
برکات نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
برکات نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔