ANTI-ADBLOCK JS SYNC روح سے کسب فیض اور دلائل ذوقی ~ کنوز دل

قارہین! تصوف کے موضوع پر آپ کتابوں کی فرمائش کر سکتے ہیں

روح سے کسب فیض اور دلائل ذوقی

روح سے کسب فیض اور دلائل ذوقی

حضرت مولانا اللہ یار خان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔                                                 جہاں تک ذوقی دلائل کا تعلق ہے،صوفیہ  کا اور محققین علمائے ظواہر  اس پر متفق ہیں ،خواص امت کو روح سے فیض ملتا ہے۔رہا یہ سوال کیسے ملتا ہے؟تو اس حقیقت کا سمجھ میں آنا عارفین کاملین کا دامن  پکڑے بغیر محال ہے۔ اسکا تعلق ظاہری علم سے نہیں کہ کتابوں  سے پڑھ کر آدمی  روح سے  اخذ فیض کا طریقہ سیکھ لے۔اس شعبہ میں آکر  ایک جائل آدمی اور عالم  اور عالم ظاہر  بیں  میں کوئی فرق نہیں ،فرشتے بڑی مقدس ہستیاں ہیں ،مگر شادی کی کفیت اور شہد کی لذت سمجھنے سے قاصر ہیں ۔اس لئے من ذاق  ذاق من وجد وجد۔سو روح سے اکتساب فیض کا طریقہ یہی ہے کہ کسی کامل کی شاگردی اختیار کرو،رضائے الٰہی مقصد رکھو ،ذکر الٰہی میں مشغول  ہو جاؤ،یہ نشانات راہ نظر آجائیں گے۔
پہلے بیان کر چکا ہوں کہ آدمی رضائے الٰہی کو مقصد بنا کر اور طلب صادق لے کر ہمارے سلسلہ میں آجائے ،تو انشاء اللہ چھ ماہ کے عرصہ میں روح سے کلام  سے کلام کر لے گا۔،روح کو بھی دیکھ لے گا،حتی کہ یہ بھی دیکھ  لے گا ،روح علین میں ہو اور بدن صیح ہو تو  روح کا تعلق بدن سے کس طرح ہوتا ہے،اور اگر بدن  صیح  نہ ہو تو  ذرات جسم کے ساتھ  روح کا تعلق کیسے  ہوتا ہے،اور یہ بھی دیکھ لے گا کہ نبی کریم ﷺ کی روح  مبارک کا تعلق آپﷺ کے جسم اقدس سے جس صورت میں ہے ،اسکی کفیت کیا ہے،اور آپ ﷺ قبر مبارک میں کس کفیت سے زندہ ہیں ،بلکہ یہ بھی دیکھ لے گا کہ حضور ﷺ کے سینہ مبارک سے انوار کی بارش کس طرح ہوتی ہے ،اور ان انوار کی تاریں کس طرح مومنوں کے ایمان کو قائم رکھے ہوئے ہیں ۔
میں جانتا ہوں کہ میری ان باتوں سے بعض لوگوں کو سخت تکلیف ہوگی ،مگر یہ کوئی تعجب کی بات نہیں  کیونکہ ہر زمانے میں ایسا ہوتا رہا ہے،مگر میری غرض  اظہار حق ہے ،اور تصوف و سلوک اسلامی کو  حقیقی رنگ میں پیش کرنا ہے ،جسے دنیا پرست دکانداروں نے ایسا مسخ  کر دیا ہے کہ اسکا پہچانا مشکل ہو گیا ہے ،آنے والی نسلیں انشاء اللہ تعالیٰ اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں گی۔(دلائل السلوک ص195)
Share:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔

خبردار یہاں کلک نہیں کرنا

https://bookpostponemoreover.com/ecdzu4k4?key=838c9bda32013cb5d570dc64b3fd3a82

آپکا شکریا

لائیک کے بٹن پر کلک کریں

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو

تازہ ترین اشاعتیں

بلاگ آرکائیو