پیش لفظ
مجددِطریقت، حامل
قربِ عبدیت، حضرت العلام مولانا اللہ یار خان
کی تصنیف ‘‘اسرار الحرمین’’ تصوف کے موضوع پر سند کی حیثیت رکھتی ہے۔اس میں گراں قدر علمی دلائل بھی ہیں اور دلائلِ
ذوقی بھی۔ یہ بحرِذخار علمائے حق اور اہلِ بصیرت کی غواصی کا متقاضی تھا جو اس میں
پنہاں موتی اور ہیروں کو تلاش کر کے شعبۂ تصوف میں نئے ابواب رقم کر سکیں۔ اشاعت اوّل 1971ء سے 2006ء تک سات مرتبہ طبع ہو چکی ہے لیکن
اس طویل عرصہ میں کسی کو ہمت نہ ہوئی کہ وہ اس گرانقدر تصنیف کا حق ادا کرنے میں
اپنا کچھ حصہ ڈال سکے۔ حضرت جؒی کا اسلوبِ تحریر انتہائی عالمانہ اورمضامین کا
تعلق علومِ باطنیہ سے ہے اس لئے یہ خدمت کوئی صاحبِ فن ہی ادا کرسکتا تھا۔
‘‘اسرار الحرمین’’ سے
مستفید ہونے کے لئے مبتدیانِ سلوک ایک عرصہ سے رہنمائی کی اشد ضرورت محسوس کر رہے
تھے۔ بالآخر ہمارے شیخ حضرت امیر محمد اکرم اعوان مدظلہ العالی نے اس ضرورت کو
محسوس کرتے ہوئے‘‘اسرار الحرمین’’ کی شرح بیان فرمائی جسے اب حضرت جؒی کی اصل
تصنیف کے ساتھ طبع کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ راہِ سلوک کے مسافر اس تصنیف سے بہرہ
ور ہو سکیں گے۔ کتاب کے اختتام پر حضرت امیرالمکرم مدظلہ العالی نے ‘منازل و مناصب
شیخ المکرمؒ، کے عنوان سے ایک الگ باب کا اضافہ کیا ہے جو صاحبِ اسرار الحرمینؒ کے
مکمل تعارف کے لئے ناگزیر تھا۔
قارئین کی سہولت کے لئے
مباحث کے مطابق نئے ابواب باندھے گئے ہیں۔ امید ہے ابواب کی تقسیم اور ذیلی سرخیوں
کی مدد سے موضوعات کو الگ الگ سمجھنا آسان ہوگا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ
‘‘اسرار الحرمین’’ اشاعت دوم کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مرتب کرنے میں
ابوالاحمدین اور حوالہ جات کے ازسرنو تقابل و اعراب لگانے میں مفتی سلطان محمود کی
مساعی جمیلہ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
ملک عبدالقدیر اعوان
ناظم اعلیٰ سلسلہ
نقشبندیہ اویسیہ
دارالعرفان
جون 2013ء
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
علمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا۔